میتھوڈسٹ پروٹسٹنٹ مسیحیت کا ایک ذیلی فرقہ جس کو جان ویسلی نے اپنے بھائی چارلس ویسلی اور جارج وائٹ فیلڈ کے ہمراہ سترھویں صدی میں قائم کیا[1]۔ یہ فرقہ جیکب آرمینیس کی مذہبی تعلیمات پر مبنی ہے جس میں مسئلہ تقدیر ، غیر مشروط برگزیدگی اور جان کالون کے پانچ نکات ٹیولپ کو رد کیا جاتاہے [2] اب یہ کلیسیا یورپ ، امریکا اور ایشیا کے کئی ممالک میں موجود ہے۔

میتھوڈسٹ مسیحیت
جان ویسلی
جان ویسلی
جان ویسلی

مذہب مسیحیت
بانی جان ویسلی
ابتدا پروٹسٹنٹ فرقے سے

جان ویسلی

ترمیم

جان ویسلی 17جون 1703ء سموئیل اور سوسنہ ویسلی کے ہاں انگلستان میں پیدا ہوئے[3]۔ آپ کے والد سموئیل ویسلی ایک مسیحی مبلغ تھے اور آپ کی والدہ اپنی حکمت اور ذہانت کی وجہ سے مشہور تھیں [4]۔ آپ ایک انگریزی پادری اورالٰہیات دان تھے۔ آپ کا تعلق چرچ آف انگلینڈ سے تھا۔ آپ کی تخصیص بطور ڈیکن 1725ء میں ہوئی۔ جان ویسلی کی بیوی کا نام میری ویزائل تھا۔ آپ نے ہمراہ اپنے بھائی چارلس ویسلی اور جارج وائٹ فیلڈ کے میتھوڈسٹ ازم کی بنیاد رکھی۔ آپ 2 مارچ 1791ء میں خالقِ حقیقی سے جاملے [5]۔

ذیلی گروہ

ترمیم
  • میتھوڈسٹ ایپی اسکوپل چرچ
  • یونائٹیڈ میتھوڈسٹ چرچ

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Wesley, John". Dictionary of National Biography. London: Smith, Elder & Co. 1885–1900.
  2. Picirilli, Robert Grace, Faith, and Free Will: Contrasting Views of Salvation - Calvinism and Arminianism (Nashville: Randall House, 2002) Pg. 10-11, ISBN 978-0-89265-648-6
  3. "John Wesley at Epworth". BBC. Retrieved 16 January 2016.
  4. An Account of the Life of John Wesley | Fox's Book of Martyrs
  5. The Life of John Wesley