میرا سیٹھی (پیدائش 1986ء یا 1987ء) ایک پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ صحافی والدین، نجم سیٹھی اور جگنو محسن کی دختر ہیں۔

میرا سیٹھی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1986/1987 (عمر 37–38)
لاہور، پنجاب، پاکستان
رہائش کراچی، سندھ، پاکستان
قومیت پاکستانی
والدین نجم سیٹھی (والد)
جگنو محسن (والدہ)
والد نجم سیٹھی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ جگنو محسن   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
تعليم لاہور گرامر اسکول
مادر علمی شیلٹنہم لیڈیز کالج
ویلزلے کالج
اوکسفرڈ یونیورسٹی
پیشہ اداکارہ، صحافی
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

میرا نے لاہور گرامر اسکول اور شیلٹنہم لیڈیز کالج سے تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں اوکسفرڈ یونیورسٹی میں ابتدائی سال گزار کر، 2010ء میں ویلزلے کالج سے گریجویٹ کیا۔ انھوں نے اوکسفرڈ میں انگریزی اور ویلزلے میں، فرانسیسی زبان اور مطالعہ جنوبی ایشیا کی تعلیم حاصل کی۔

پیشہ وارانہ زندگی

ترمیم

میرا نے دی وال اسٹریٹ جرنل میں بطور اسسٹنٹ بک ایڈیٹر دو سال کام کیا۔ اس عرصے کے دوران انھوں نے اخبار کے لیے سیاسی مضامین خصوصاً پاکستان کے حوالے سے لکھے۔

2011ء میں میرا واپس پاکستان آگئیں اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں اداکاری کا آغاز کیا۔ انھوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے، ’’سلوٹیں‘‘ سے آغاز کیا اور نتاشا کا کردار نبھایا۔ بعد ازاں، انھوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامے، محبت صبح کا ستارا ہے میں کام کیا۔

ٹیلی ویژن

ترمیم
ڈراما کردار سال نشریاتی ادارہ
سلوٹیں نتاشا 2013ء اے آر وائی ڈیجیٹل
محبت صبح کا ستارا ہے رابعہ 2013ء ہم ٹی-وی
جانم بشریٰ 2014ء اے پلس انٹرٹینمینٹ
اف یہ پڑوسی ایمن 2014ء اے آر وائی ڈیجیٹل
دلفریب ڈاکٹر گل بخت 2015ء جیو ٹی وی
مجھے کچھ کہنا ہے سیماب 2015ء جیو ٹی وی
پریت نہ کریو کوئی مریم 2015ء اے آر وائی ڈیجیٹل
تجھ سے نام ہمارا زویا 2016ء اردو 1
جھوٹ صدف 2016ء ہم ٹی-وی
خوشبو کا سفر عالیہ 2016ء ایکسپریس انٹرٹینمینٹ
دل بنجارا شمع 2016ء ہم ٹی-وی

حوالہ جات

ترمیم