میرے ہمسفر (ٹی وی سلسلہ)

پاکستانی ڈراما ٹیلی ویژن سیریز

میرے ہم سفر ایک پاکستانی ڈراما ٹیلی ویژن سیریز ہے جسے ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب نے سکس سگما پلس کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ قاسم علی مرید کی ہدایت کاری اور سائرہ رضا کا تحریر کردہ، یہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر 30 دسمبر 2021ء سے 29 ستمبر 2022ء تک نشر ہوا۔ اس میں فرحان سعید اور ہانیہ عامر کے ساتھ صبا حمید، وسیم عباس، ثمینہ احمد، زویا ناصر اور عمر شہزاد نے معاون کردار ادا کیے ہیں۔[1]

میرے ہم سفر
تحریرسائرہ رضا
ہدایاتقاسم علی مرید
نمایاں اداکار
تھیم موسیقینوید ناشاد
افتتاحی تھیم
نشرپاکستان
زباناردو
اقساط32
تیاری
فلم ساز
پروڈکشن ادارہسکس سگما پلس
نشریات
چینلاے آر وائی ڈیجیٹل
30 دسمبر 2021ء (2021ء-12-30) – 29 ستمبر 2022ء

میرے ہم سفر ایک لڑکی ہالا کے گرد گھومتی ہے جسے اس کے والد اس کے ددیال چھوڑ جاتے ہیں جہاں اس کے ساتھ بدسلوکی ہوتی ہے، خاص طور پر اس کی تائی جان۔ بعد میں، اس کا تایرا بھائی حمزہ، آسٹریلیا سے واپس آتا، اس سے شادی کرتا ہے اور اسے وہ عزت دیتا ہے جس کی اسے ہمیشہ ضرورت تھی۔[2]

اس ڈراما کو سامعین کی طرف سے مثبت جائزے ملے ہیں اور اسے بہت زیادہ درجہ دیا گیا ہے۔ اس نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور متحدہ عرب امارات میں مقبولیت حاصل کی ہے۔[3][4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "میرے ہمسفر نے ایک کلاسک محبت کی کہانی سے اپنے والدین کو خوش کرنے کی بات کی طرف موڑ دیا" 
  2. "لوگ پیاری محبت کی کہانیوں کے پیاسے ہیں: 'میرے ہمسفر' کی کامیابی پر فرحان سعید" 
  3. "میرا ہمسفر پرفارمنس کی وجہ سے خاص ہے: فرحان سعید" 
  4. "چار پڑوسی ممالک میں پاکستانی ڈرامہ 'میرے ہمسفر' کی مقبولیت"