سید میرِ اولیاءعلاقہ تاندلیانوالہ کی معروف روحانی ہستی ہیں۔

ولادت

ترمیم

میر اولیاء 1885ء کو سید محمد سعیدکے ہاں اورنگ آباد تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔

تعلیم

ترمیم

میر اولیاء عربی و فارسی کے ساتھ ساتھ دیگر متداول علوم میں بھی کامل دستگاہ رکھتے تھے۔

بیعت و خلافت

ترمیم

آفتابِ چرخِ ولایت خواجہ محمدحامد تونسوی نے آپ کو خرقہ خلافت سے سرفراز فرمایا۔ علاوہ ازیں آپ نے خواجہ ضیاءالدین سیالوی، فقیر مجذوب میاں بُوندی، سالار خان اور خواجہ میاں محمد ڈینہ سے بھی کسبِ فیض کیا۔ اپنے مُرشد گرامی کے حسب الحکم آپ نے کچا تاندلہ شریف (تاندلیانوالہ) فیصل آبادکو اپنی تبلیغی و اصلاحی مساعی کا مرکز بنایا۔

قبول عام

ترمیم

آپ کے گرد تشنگانِ علم و حکمت کا یوں ہجوم رہتا جیسے چاند کے گرد ستاروں کا، مرید، غیر مرید، امیر غریب، بیگانے، یگانے سبھی اس چشمہ فیض سے مستفیض ہوتے۔ انہی کی اولاد میں سید ناصر حسین چشتی بھی گذرے ہیں۔

میر اولیاء کا عرس مبارک ہر سال 28مارچ کو آستانہ کچا تاندلہ پر فرطِ عقیدت سے منایا جاتا ہے ۔[1]

حوالہ جات

ترمیم