میر جاوہ
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایک شہر
میر جاوہ (فارسی: ميرجاوه) شہرستان میر جاوہ، صوبہ سیستان و بلوچستان، ایران کا ایک شہر اور دار الحکومت ہے۔ 2006ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 13،590 تھی۔[1]
ميرجاوه | |
---|---|
شہر | |
ملک | ایران |
صوبہ | صوبہ سیستان و بلوچستان |
شہرستان | شہرستان میر جاوہ |
بخش | مرکزی |
آبادی (2006) | |
• کل | 13,590 |
منطقۂ وقت | ایران معیاری وقت (UTC+3:30) |
• گرما (گرمائی وقت) | ایران معیاری وقت (UTC+4:30) |
میر جاوہ کے مقام پر ایران کی سڑک 84 پاکستان کی قومی شاہراہ 40 کو تفتان کے مقام پر ملاتی ہے۔[2] اس کے علاوہ میر جاوہ ہی کے مقام پر ریلوے لائن ایرانی شہر زاہدان کو پاکستان کے شہر کوئٹہ سے ملاتی ہے۔