میکش اکبر آبادی
اردو زبان کے شاعر، خاکہ نویس
سید محمد علی شاہ نیازی المعروف میکش اکبر آبادی (پیدائش:3 مارچ 1902ء - وفات:25 اپریل 1991ء) بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور شاعر اور خاکہ نویس تھے۔ وہ 1902ء کو اکبرآباد (موجودہ آگرہ)، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ وہ اصغر علی شاہ کے فرزند اور صوفی بزرگ سید مظفر علی شاہ کے پوتے تھے۔ ان کا خاندان مغل سلطنت کے دوران ہندوستان میں وارد ہوا۔ ان کتابوں میں شعری مجموعے داستانِ شب، حرفِ تمنا اور میکدہ کے نام سے اشاعت پزیر ہو چکے ہیں۔ ان کی دیگر کتابوں آگرہ اور آگرہ والے (خاکے)، مسائلِ تصوف اور حضرت غوث اعظم سوانح و تعلیمات بھی شائع ہو چکی ہیں۔ میکش کا انتقال 10 شوال 1411ھ بمطابق 25 اپریل 1991ء کو آگرہ میں ہوا۔[2]
میکش اکبر آبادی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 مارچ 1902ء آگرہ ، اتر پردیش |
تاریخ وفات | 25 اپریل 1991ء (89 سال) |
شہریت | برطانوی ہند بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | اردو [1] |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/069165092 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 مئی 2020
- ↑ "Maikash Akbarabadi - Profile & Biography"۔ ریختہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-04-16