نتاشا بیگ وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی گلوکارہ اور نغمہ نگار ہے۔ وہ صوفی راک سمیت مختلف صنفوں میں گاتی ہیں اور اس نے جدید ڈیزائنر یوسف بی قریشی کے ساتھ مل کر بروشسکی زبان کے گانے یا مولا کے بعد کافی مقبولیات حاصل کی۔

نتاشہ بیگ
نتاشہ بیگ ایک ویڈیو "کیسریا" کی شوٹنگ کے دوران
ذاتی معلومات
مقامی نامنتاشا بیگ
پیدائش (1992-01-10) 10 جنوری 1992 (عمر 32 برس)کراچی، سندھ، پاکستان
اصناف
پیشےگلوکارہ-نغمہ نگار
آلاتگلوکاری
سالہائے فعالیت2013–تاحال
ریکارڈ لیبللال سیریز
متعلقہ کارروائیاںمائی دہائی عمیر جسوال، علی عظمت، شاہی حسن، ساؤنڈز آف کولاچی

ابتدائی زندگی

ترمیم

نتاشا بیگ پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں اور وہیں ان کی پرورش ہوئی، لیکن ان کا مستقل خاندانی گھر ہنزہ میں ہے۔ [1]

تعلیم

ترمیم

نتاشا بیگ شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (SZABIST) ، کراچی سے فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن کی گریجویٹ ہیں۔ نتاشہ پہلے موسیقی میں شوقیہ دلچسپی لیتی تھی لیکن بعد میں ہنزہ میں مقامی کمیونٹی کے پروگراموں میں میوزیکل پرفارمنس دینا شروع کی اور بطور کیرئیر موسیقی کو اپنایا۔

کیریئر

ترمیم

نتاشا نے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی ہے۔وہ پاکستان کی معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور مائیکل جیکسن اور دیگر گلوکاروں کو سنتے سنتے جوان ہوئیں۔ انھیں پاکستان میں براہ راست پرفارمنس کے لیے جانا جاتا ہے۔ [2]

انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں ایک ریئلٹی شو 'کارنیٹو میوزک آئیکونز' سے کیا تھا جہاں انھیں چھ فائنلسٹ میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا تھا اور 'زوئے ویکاجی' نے ان کی سرپرستی کی تھی۔ عالمگیر کے گانے 'دیکھا نہ تھا' کی ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ شو کے بعد بیگ 'ساؤنڈز آف کولاچی' میں شامل ہوئی جسے اصل میں احسن باری نے شروع کیا اس گروپ میں نتاشہ مرکزی گلوکاروں میں شامل تھیں۔

نتاشا بیگ کاشان اڈمانی کے ایکوسٹک اسٹیشن میں نمودار ہوئی اور فارسی شاعر ناصر خسرو کاتحریر کردہ کلام "دور زی دریا" پیش کیا۔ [3]

ہم ایک ہیں (عالمی تعاون کا گانا)

ترمیم

نتاشا بیگ کاشان اڈمانی کے تیار کردہہم ہیں ایک (گلوبل کلیبوریشن سانگ) میں شامل تھیں۔ اس گیت میں پوری دنیا کے 40 موسیقاروں کو امید اور یکجہتی کے پیغام کے لیے اکٹھا کیا گیا تھا۔ [4] [5]

ڈسکوگرافی

ترمیم

ٹیلی ویژن او ایس ٹی

ترمیم
  • جھوٹی ، پروڈیوسر شجاع حیدر
  • نینا اور تم
  • محبت خاک صفر
  • سہیل حیدرکی تیار کردہ 'کہانی ریما اور مناحل کی'
  • سنگسار
  • ڈراما سیریل 'خاص'، جسے سہیل حیدر نے پروڈیوس کیا

فلمی گانے

ترمیم

انفرادی

ترمیم

مانے نا کہنا (کارنیٹو میوزک آئیکون) - 2013

کیسریا - 2017

ہم سے ہے پاکستان - 2017

ماں - 2017

یا مولا - 2017

دیوانہ بنایا - 2017

شکوہ جواب شکوہ (کوک اسٹوڈیو سیزن 11) ، فرید ایاز قوال گروپ کے ہمراہ

ایک قوم ایک آواز (سمعی آزادی ترانہ) - 2018

بلھیا بلھیا مع راگ رش 2018

ہو میاں - 2018

یا مولا (اردو) - 2019

میں نے دیکھا ہے۔ 23 مارچ 2019

در زے دریا - صوتی اسٹیشن

مشکل کشا ( ایاز اسماعیل )

کیسے کہوں (ایاز اسماعیل ، حسین اجانی)

ایوارڈز اور نامزدگی

ترمیم

 

سال کام/تخلیق اعزاز نتیجہ
لکس اسٹائل اعزاز
2017 "جھوم لے" – جاناں ایمرجنگ ٹیلنٹ آف دی ائیر نامزد

بیرونی روابط

ترمیم
  1. Khan، Manal Faheem۔ "Natasha Baig's fashionably Sufi collaboration with YBQ"۔ www.thenews.com.pk۔ 2017-09-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-29
  2. "Natasha Baig". www.facebook.com (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-03-17. Retrieved 2018-03-17.
  3. "Natasha Baig - Dur Ze Darya | Acoustic Station, Season 1"۔ YouTube۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-05
  4. Jazz, All About. "Jazz news: Guitar Virtuoso Roman Miroshnichenko Took Part In A Global Musical Mission With Simon Phillips, Stu Hamm, Charlie Bisharat And Others". All About Jazz News (انگریزی میں). Retrieved 2020-05-28.
  5. Tribune.com.pk (2 مئی 2020). "Kashan Admani unites local artistes with Grammy winners for new song". The Express Tribune (انگریزی میں). Retrieved 2020-05-28.