صوفی موسیقی
صوفی موسیقی کا تعلق صوفیاء سے ہے۔ جسے رومی ،بلھے شاہ اور امیر خسرو جیسے صوفی شاعروں کے کاموں سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا ہے۔ قوالی صوفی موسیقی کی سب سے معروف صورت ہے جس کا تعلق برصغیر سے ہے۔ نیز یہ موسیقی ترکی، مراکش اور افغانستان جیسے ممالک میں وجود رکھتی ہے۔
Pakistan کی موسیقی | |
---|---|
میدان | |
خصوصی اقسام | |
مذہبی موسیقی | |
ثقافتی موسیقی | |
ذرائع ابلاغ و کارکردگی | |
موسیقی اعزازات | لکس اسٹائل اعزاز Hum Awards Pakistan Media Awards |
موسیقی میلے | All Pakistan Music Conference |
موسیقی میڈیا | |
قومی و ملی نغمے | |
قومی ترانہ | قومی ترانہ (پاکستان) |
علاقائی موسیقی | |
مقامی اقسام | |
Related areas | |
اسلام کی ترويج
ترمیمايشياء ميں اسلام کی ترويج ميں موسیقی کا بڑا دخل ہے۔ صوفی، مسلم حملہ آوروں کے برعکس عوام ميں گھل مل جاتے تھے اور انہی کی طرز پر زندگی گزارتے تھے۔ ان صوفی حلقوں ميں آج بھی ايک ايسے اسلام کی بات کی جاتی ہے جس ميں موسيقی اور شاعری کو روحانی زندگی کا حصہ بتايا جاتا ہے۔ پاکستان بھر ميں صوفی آج بھی مزارات پر جمع ہو کر ڈھول کی تھاپ پر اور درويشوں کے رقص کے ساتھ اللہ کی حمد بيان کرتے ہيں اور ان ميں سے بعض کو جذب کی کيفيت میں بھی ديکھا جا سکتا ہے۔ اديب اور شاعر افتخار عارف کے مطابق دنيا کے اس حصے ميں چشتی کی صوفيانہ طريقت بہت مقبول ہے اور اس کا رواج سہرورديہ يا نقشبنديہ سے زيادہ ہے۔ اگر آپ چشتی طريقت کے بزرگوں کو ديکھيں، مثلاً خواجہ غلام فريد يا سليمان تونساوی تو وہ سب کلاسيکی بھارت کی موسيقی کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے تھے۔[1]