شانی ارشد ایک پاکستانی فلمی میوزک ڈائریکٹر، گیت لکھنے والے، ٹی وی کے سنگر کمپوزر، پلے بیک سنگر اور ریکارڈ پروڈیوسر ہیں۔ انھوں نے مختلف ٹیلی ویژن سیریلز اور فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی ہے جن میں ایکٹر ان لا ، نا معلوم افراد، لوڈ ویڈنگ ، طیفا ان ٹربل اور دی ڈونکی کنگ شامل ہیں۔ شانی ارشد نے بطور میوزک کمپوزر 13 سپر ہٹ فلموں کا بیک گراؤنڈ اسکور بنایا ہے اور کوک اسٹوڈیو (پاکستان) میں 11 میوزیکل کمپوزیشنز کی ہدایت کاری کی ہے۔ شانی ارشد نے ہنگری کے آرکسٹرا "بڈاپیسٹ فلم آرکسٹرا" کے ساتھ فلم دی ڈونکی کنگ کے لیے آرکیسٹرل میوزک بھی بنایا۔ [1]

شانی ارشد
پیدائشی نامشانی ارشد
پیدائشکراچی، پاکستان
تعلقکراچی، پاکستان
پیشےموسیقار نواز, ریکارڈ پروڈیوسر , نغمہ نگار , گلوکار , موسیقی ترتیب نواز
سالہائے فعالیت1995 – present

کام ترمیم

شانی ارشد موسیقار استاد ارشد علی کے گھر پیدا ہوئے۔ انھوں نے 15 سال کی عمر میں کی بورڈ پلیئر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا [1] انھوں نے 1998 میں ایگل ریکارڈ کمپنی میں بطور ریمکس پروڈیوسر شمولیت اختیار کی، جہاں انھیں وائٹل سائنز بینڈ کا ریمکس البم بنانے کے لیے کہا گیا اور وہ البم شانی کا پاپ انڈسٹری میں تعارف تھا۔ انھوں نے معروف پاکستانی موسیقاروں کے ساتھ کام کیا جن میں جنید جمشید ، عاطف اسلم ، عابدہ پروین ، راحت فتح علی خان ، علی ظفر ، شفقت امانت علی خان ، زیب بنگش ، میشا شفیع ، کیو بی ، حدیقہ کیانی ، شہزاد رائے ، [2] شامل ہیں۔ [2] فاخر ، سٹرنگس ، ہارون ، جمی عطرے، رحیم شاہ ، نجم شیراز ، فخر عالم ، عامر ذکی ، سجاد علی ۔ ہم ٹی وی ایوارڈز اور سیپما میں بہترین موسیقی کے لیے دو بار اے آر وائی فلمز ایوارڈز اور دو بار بہترین مرکزی نغمہ اور بہترین جِنگل کے لیے فاتح قرار دیا ۔ شانی کو تین بار لکس اسٹائل ایوارڈز اور دو بار دی میوزک ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ وہ # CokeStudio9 اور # CokeStudio10 میں بطور گلوکار اور میوزک پروڈیوسر بھی نظر آئے۔ [1]

Pakistan کی موسیقی
 
میدان
خصوصی اقسام
مذہبی موسیقی
ثقافتی موسیقی
ذرائع ابلاغ و کارکردگی
موسیقی اعزازاتلکس اسٹائل اعزاز
Hum Awards
Pakistan Media Awards
موسیقی میلےAll Pakistan Music Conference
موسیقی میڈیا
قومی و ملی نغمے
قومی ترانہقومی ترانہ (پاکستان)
علاقائی موسیقی
مقامی اقسام
Related areas

فلموگرافی ترمیم

عن قریب ترمیم

  • دم مستم
  • قائد اعظم زندہ باد
  • منی بیک گارنٹی
  • فیٹ مین
  • لندن نہیں جاؤں گا

اسٹوڈیو ترمیم

ایچ ایم اسٹوڈیو، کراچی

ٹیلی ویژن کمپوزر ترمیم

کوک اسٹوڈیو کمپوزر ترمیم

شانی ارشد نے درج ذیل گانے ترتیب دیے:

بطور گلوکار فلمی گانے ترمیم

Year Song Film
2016 "Actor in Law" Actor in Law
2017 "Chal Hug Lay" Na Maloom Afraad 2
2018 "Faqeeran" Load Wedding
"Ishq Larra" 7 Din Mohabbat In

ٹی وی ساؤنڈ ٹریکس ترمیم

  • تم میرے کیا ہو
  • دیارِ دل
  • خواب سرائے
  • زندگی گلزار ہے۔
  • محبت صبح کا ستارہ
  • نیلم کنارے
  • جائے کہاں یہ دل
  • مقابل
  • ایک تھی مریم
  • میری گڑیا
  • خداپرست
  • کوئی چاند رکھ
  • رمزِ عشق
  • دل ربا (ہم ٹی وی)
  • راز الفت
  • نورِ ازل
  • فتور

ایوارڈز اور پہچان ترمیم

  • جوانی پھر نہیں آنی (2015 فلم) کے ساؤنڈ ٹریک کے لیے شانی ارشد کے لیے اے آر وائی فلم ایوارڈز کا بہترین میوزک ایوارڈ [3]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح Profile of Shani Arshad on Coke Studio (Pakistan) website Published in 2016, Retrieved 6 June 2021
  2. ^ ا ب پ ت
  3. ^ ا ب Jawani Phir Nahi Ani (2015 film) is the biggest winner at ARY Film Awards 2016 Dawn (newspaper), Published 18 April 2016, Retrieved 29 March 2021
  4. Load Wedding music album to release tomorrow under Zee Music The News International (newspaper), Published 18 July 2018, Retrieved 6 June 2021