نجم الدین علی خان

نواب بنگال، بہار اور اوڑیسہ

نواب نجم الدین علی خان ((بنگالی: নাজিমুদ্দীন আলী খান)‏) (پیدائش: اندازاً 1747ء - وفات: 8 مئی 1766ء) جسے نجم الدولہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 1765ء سے 1766ء تک نواب بنگال اور بہار کی خدمات انجام دیں۔ وہ میر جعفر کے فرزند تھے۔نجم الدین کو ان کے والد میر جعفر کی وفات کے بعد نواب کے طور پر تاج پہنایا گیا۔ اپنی تاجپوشی کے وقت ان کی عمر صرف 15 سال تھی۔ وہ 5 فروری 1765ء کو تخت پر بیٹھا۔1765ء میں بکسر کی لڑائی میں فتح کے بعد انگریزوں نے باضابطہ طور پر شاہ عالم ثانی سے بنگال اور بہار کی دیوانی حاصل کر لی تھی۔ نواب نجم الدین نے 30 ستمبر 1765ء کو یہ دیوانی باضابطہ طور پر انگریزوں کو دے دی۔[1] نجم الدین اس کے فوراً بعد 8 مئی 1766ء کو مرشد آباد قلعہ میں رابرٹ کلائیو کے اعزاز میں دی گئی ایک رسمی پارٹی میں بخار کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ انہیں جعفر گنج قبرستان میں دفن کیا گیا اور ان کے چھوٹے بھائی نواب ناظم نجابت علی خان جانشین ہوئے۔

Najmuddin Ali Khan
نجم الدین علی خان
মুর্শিদকুলি খান
شجاع الملک
نظام الدولہ
مہابت جنگ
نواب بنگال و بہار
5 فروری 1765ء – 8 مئی 1766ء
جانشیننجابت علی خان
پیشرومیر جعفر
خانداننوابان بنگال
شاہی خانداننجفی
والدمیر جعفر
والدہمنی بیگم
پیدائشاندازاً 1747ء
دہلی، مغلیہ سلطنت
وفات8 مئی 1766(1766-50-08) (عمر  18–19 سال)
مرشدآباد, بنگال صوبہ, مغلیہ سلطنت
تدفینجعفر گنج قبرستان، مغربی بنگال
مذہباہل تشیع
ماقبل  نواب بنگال
5 فروری 1765ء - 8 مئی 1766ء
مابعد 

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Site dedicated to Nawab Nazim Najim-ud-din Ali Khan"