رابرٹ کلائیو

برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کےفوجی افسر اور بنگال پریزیڈنسی کے پہلے گورنر

لارڈ رابرٹ کلائیو (انگریزی: Robert Clive) (پیدائش: 29 ستمبر 1725ء - وفات: 22 نومبر 1774ء) برطانوی فوجی افسر، برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے ملازم اور بنگال پریزیڈنسی کے پہلے گورنر تھے۔ ان کی قیادت میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی افواج نے جنگ پلاسی میں نواب سراج الدولہ کو شکست دے کر بنگال میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے مفادات کا کامیابی سے دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کی طاقت کو منظم اور مستحکم کیا۔ ان کے دور میں معاہدہ الٰہ آباد طے پایا جس کی رو سے مغل شہنشاہ شاہ عالم ثانی نے بنگال، بہار اور اوڑیسہ کی دیوانیوں کے حقوق ایسٹ انڈیا کمپنی کو دے دیے تھے۔

رابرٹ کلائیو
(انگریزی میں: Robert Clive ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 29 ستمبر 1725ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شروپشائر ،  مملکت برطانیہ عظمی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 22 نومبر 1774ء (49 سال)[2][3][4][5][6][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات استنزاف   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن شروپشائر   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات خود کشی   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت برطانیہ عظمی   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن رائل سوسائٹی   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی مرچنٹ ٹیلرز اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  فوجی افسر ،  فوجی [9]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [2][10]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ انفنٹری   ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عہدہ میجر جنرل   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں کرناٹک جنگیں ،  جنگ پلاسی   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
رائل سوسائٹی فیلو  
 آرڈر آف دی باتھ   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

رابرٹ کلائیو 29 ستمبر 1725ء کو شروپشائر، انگلستان میں پیدا ہوئے۔ نوجوانی کی عمر میں ہندوستان آئے اور مدراس میں ایسٹ اینڈیا کمپنی میں کلرک کی حیثیت سے پہلی بار ملازمت شروع کی۔ چھبیس برس کی عمر میں فوج میں ملازمت اختیار کی اور کیپٹن کے عہدے ر فائز ہوئے۔ برطانیہ اور فرانس کی دوسری جنگ میں جو کرناٹک میں ہوئی، کلائیو نے شہرت حاصل کی۔ 1753ء میں کلائیو انگلستان چلے گئے، پھر دو برس کے بعد ایڈمرل واٹسن کی سپہ سالاری میں سواروں کے ا یک دستہ کے ساتھ واپس آئے۔ کلائیو نے بنگال میں انگریزوں کے خلاف رقابت کو فرانسیسیوں کے دل سے ہمیشہ کے لیے نکال دیا۔[11] رابرٹ کلائیو کلکتہ بلیک ہول کے واقع کے بعد2 جنوری 1757 کو رابرٹ کلائیو کی سربراہی میں 2400 فوجی بدلہ یا تاوان لینے آئے جن میں سے 900برطانوی تھے[12] ۔نواب سراج الدولہ اور رابرٹ کلائیو نے ایک معاہدہ امن کیا۔جس کے بعد نواب سراج الدولہ نے چوکیاں دوبارہ سے ایسٹ انڈیا کمنی کو واپس کر دی۔جون 1757ء میں پلاسی کی جنگ میں ایک سازش کے ذریعہ نواب سراج الدولہ کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔اس کے بعد کلائیو نے میر جعفر کو بنگال کا نواب بنا دیا۔ کلائیو 1760ء میں پھر انگلستان چلے گئے۔

گورنر بنگال

ترمیم

1765ء میں لارڈ کلائیو بنگال کے گورنر اور کمانڈر کی حیثیت سے واپس آئے۔ انھیں مغل شہنشاہ شاہ عالم ثانی، نواب اودھ اور نواب بنگال سے برطانیہ کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے علاوہ انتظامیہ کی حالت بہتر بنانے کا اہم ترین کام سونپا گیا۔ انھوں نے الہٰ آباد اور قریبی اضلاع کے علاوہ نواب اودھ کو ان کی تمام جاگیر پچاس لاکھ روپیہ کے عوض واپس کر دی۔ لارڈ کلائیو نے حکومت برطانیہ کے لیے ایک معاہدے کی رو سے شاہ عالم ثانی سے بنگال، بہار اور اوڑیسہ کی دیوانیاں حاصل کر لیں اور مغل شہنشاہ کو چھبیس لاکھ روپیہ سالانہ دینے کا وعدہ کیا۔ انھوں نے صوبوں کے ذرائع آمدنی پر کمپنی کے لیے براہِ راست قبضہ حاصل کر لیا اور حکمرانی نواب بنگال کے لیے چھوڑ دی۔ لارڈ کلائیو نے غیر سرکاری تجارت ختم کر کے بد اطواری دور کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے ملٹری افسران کا فیلڈ الاؤنس بھی ختم کر دیا۔ 1767ء میں انھوں نے ہمیشہ کے لیے ہندوستان چھوڑ دیا۔ انگلستان میں اس پر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا۔ صرف ایک سال میں کلائیو نے 11 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی رشوت لی اور 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر سالانہ نذرانہ لینا شروع کیا۔ تحقیقات میں اسے مجرم پایا گیا، لیکن برطانیہ کی خدمت کے بدلے اسے معافی دے دی گئی۔ ان تمام وجوہات کے علاوہ ملک کے لیے اس کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا لیکن کلائیو نے لندن میں 22 نومبر 1774ء کو خودکشی کر لی۔[13][14]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. اشاعت: ڈکشنری آف نیشنل بائیو گرافی — Clive, Robert
  2. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb13558043p — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Robert-Clive-1st-Baron-Clive-of-Plassey — بنام: Robert Clive — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6rx9qm4 — بنام: Robert Clive — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. عنوان : Nationalencyklopedin — NE.se ID: https://www.ne.se/uppslagsverk/encyklopedi/lång/robert-clive — بنام: Robert Clive — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/20616 — بنام: Robert Clive — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی — پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p4986.htm#i49851 — بنام: Robert Clive, 1st Baron Clive of Plassey — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/clive-robert — بنام: Robert Clive — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  9. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=hka2010587328 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 دسمبر 2022
  10. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=hka2010587328 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  11. جامع اردو انسائکلوپیڈیا (جلد 2، تاریخ)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 2000ء، ص 316
  12. Naveed Aslam (12-04-2022)۔ "Mir Jafar: A Namak Haram General?"۔ ٖFruit Chat۔ Naveed۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2023 
  13. جامع اردو انسائکلوپیڈیا (جلد 2، تاریخ)، ص 317
  14. رابرٹ کلائیو، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن