نصرت ٹھاکر
نصرت ٹھاکر (پیدائش: 1937ء - وفات: 7 نومبر، 2009ء) پاکستان ٹیلی وژن کے ممتاز پروڈیوسر تھے، جنھوں نے وارث، پیاس اوراندھیرا اجالا جیسے مشہور و معروف ڈراموں کی پیشکش و ہدایات دیں۔ ڈراما سیریل وارث پاکستان ٹیلی وژن کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈراما سیریل مانا جاتا ہے۔
نصرت ٹھاکر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1937ء لاہور، صوبہ پنجاب |
وفات | نومبر 7، 2009 لاہور، پاکستان |
ء
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | فن کار |
وجہ شہرت | ڈراما پروڈیوسر |
کارہائے نمایاں |
|
صنف | ٹی وی ڈراما |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمنصرت ٹھاکر 1937ء کو لاہور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے[1][2]۔ ان کے والد ایم جے ٹھاکر ریڈیو اور فلم کے معروف فنکار تھے۔ نصرت ٹھاکر نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا، بعد ازاں وہ پاکستان ٹیلی وژن سے بطور ڈیوٹی آفیسر وابستہ ہو گئے۔ وہ معروف ڈراما پروڈیوسر یاور حیات کے ساتھ بطور معاون پروڈیوسر وابستہ رہے اور بعد ازاں مکمل پروڈیوسر بن گئے۔ وہ پاکستان ٹیلی وژن لاہور سینٹر کے جنرل منیجر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔[2]
فنی خدمات
ترمیمنصرت ٹھاکر کی شہرت کا آغاز امجد اسلام امجد کے تحریر کردہ ڈراما سیریل وارث سے ہوا۔ اس سیریل کا آغاز غضنفر علی نے کیا تھا۔ چند قسطوں کے بعد اس سیریل کی ذمہ داری نصرت ٹھاکر کے کاندھوں پر آگئی جنھوں نے اسے پاکستان ٹیلی وژن کا یادگار ڈراما سیریل بنا دیا[2]۔ نصرت ٹھاکر کے دوسرے ڈراما سیریلز میں دہلیز، سمندر، پیاس، خواہش، نشیمن، دنیا اور غلام گردش اور ڈراما سیریز میں اندھیرا اجالا، رات ریل اور خط اور ایک دنکے نام سرفہرست ہیں۔[1]
ڈرا ما سیریل
ترمیم- وقت
- وارث
- دہلیز
- سمندر
- پیاس
- غلام گردش
- خواہش
- نشیمن
ڈرا ما سیریل
ترمیم- اندھیرا اجالا
- رات، ریل اور خط
- ایک دن
وفات
ترمیمنصرت ٹھاکر 7 نومبر، 2009ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور کینٹ قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ڈراما پروڈیوسر نصرت ٹھاکر انتقال کر گئے، روزنامہ ڈان، پاکستان، 8 نومبر 2009ء
- ^ ا ب پ ت ص 1042، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء