وارث (ڈراما)
وارث (انگریزی: Waris) 1979ء میں پاکستان ٹیلی وژن لاہور مرکز سے پیش کیا جانے والا اردو زبان میں ڈراما سیریل تھا۔ یہ ڈراما جاگیرداری نظام کے معاشرے پر مرتب ہونے والے اثرات کو بیان کرتا ہے۔
وارث | |
---|---|
نوعیت | ڈراما سیریل |
تحریر | امجد اسلام امجد |
ہدایات | غضنفر علی نصرت ٹھاکر |
نمایاں اداکار | محبوب عالم منور سعید فردوس جمال عابد علی اورنگزیب لغاری عظمیٰ گیلانی طاہرہ نقوی شجاعت ہاشمی سجاد کشور آغا سکندر غیور اختر ثمینہ احمد |
نشر | پاکستان |
زبان | اردو |
تیاری | |
عملی پیشکش | نصرت ٹھاکر |
فلم ساز | نصرت ٹھاکر |
مقام | لاہور |
دورانیہ | 45 منٹ |
نشریات | |
چینل | پاکستان ٹیلی وژن |
نشر اوّل | 12 اکتوبر، 1979ء |
13 اکتوبر 1979ء | – 3 جنوری 1980
وارث 13 اکتوبر 1979ء کو پاکستان ٹیلی وژن کے لاہور مرکز سے پیش کیا گیاتھا۔ اس ڈراما سیریل کو امجد اسلام امجد نے تحریر کیا تھا جبکہ غضنفر علی اور نصرت ٹھاکر نے پروڈیوس کیا۔ وارث کا مرکزی کردار چوہدری حشمت کا تھا جسے ایک نو آموز اداکار محبوب عالم نے اپنی یادگار اداکاری سے امر کر دیا۔ اس سیریل کے دیگر اداکاروں میں منور سعید، ثمینہ احمد، فردوس جمال، عابد علی،اورنگزیب لغاری، عظمیٰ گیلانی، طاہرہ نقوی، شجاعت ہاشمی، غیور اختر، سجاد کشور اور آغا سکندر شامل تھے۔[1]
کہانی
ترمیموارث کی کہانی جاگیردار معاشرے کے گرد گھومتی تھی۔ یہ ایک سادی اور حقیقی کہانی تھی جس کے کردار ہمارے چاروں طرف موجود ہیں۔ اسی سادہ کہانی اور جاندار کرداروں نے وارث کو پاکستان کا مقبول ترین ٹیلی وژن سیریل بنا دیا۔[1]۔ وارث جاگیردارانہ نظام کے نشیب و فراز، دو جاگیرداروں کے مابین دشمنی، بااثر خاندان کے اندرونی جھگڑوں اور اس نظام سے جڑی سیاست کی حقیقی تصویر پیش کرتا ہے جس میں ذاتی مفادات کو ہر رشتے اور ہر شے پر فوقیت حاصل ہوتی ہے۔[2]
کردار
ترمیمنمبر شمار | اداکار | کردار |
---|---|---|
1 | محبوب عالم | چوہدری حشمت |
2 | فردوس جمال | چوہدری انور علی |
3 | منور سعید | چوہدری یعقوب |
4 | عابد علی | دلاور علی |
5 | اورنگزیب لغاری | چوہدری نیاز علی |
6 | عظمیٰ گیلانی | ذکیہ (چوہدری غلام علی کی بیوہ) |
7 | طاہرہ نقوی | سیمی |
8 | ثمینہ احمد | صغرا (چوہدری نیاز علی کی بیوی) |
9 | غیور اختر | قاضی |
10 | شجاعت ہاشمی | مولا داد |
11 | آغا سکندر | فرخ |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ص 484، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
- ↑ ہر دور کے سب سے مقبول 20 پاکستانی ڈرامے،سعدیہ امین اور فیصل ظفر، ڈان نیوز، کراچی