نواب حمید اللہ خان
وسطی ہند کی سابق ریاست بھوپال کے فرمانروا۔ 1915ء میں علی گڑھ کالج سے بی۔ اے کیا۔ مئی 1926ء میں والدہ کی تخت سے دستبرداری کے بعد ریاست کی زمام حکومت سنبھالی۔ کئی برس تک ریاستی حکمرانوں کے ایوان ’’چیمبر آف پرنسز‘‘ کے چانسلر رہے۔لندن میں منعقد گول میز کانفرنس میں ریاستی حکمرانوں کی نمائندگی کی۔ مئی 1959ء میں ہندوستانی حکومت نے بھوپال کو اپنی نگرانی میں لے لیا اور نواب صاحب کا وظیفہ مقررکر دیا۔ حمید اللہ خاں روشن خیال حکمران اور بیدار مغز سیاست دان تھے۔ کھیلوں سے بہت شغف تھا۔ پولو کے بین الاقوامی کھلاڑی تھے۔
حمید اللہ خان | |
---|---|
نواب حمید اللہ خان، بھوپال کا آخری حکمران | |
نواب بھوپال | |
20 اپریل 1926ء – 1 جون 1949ء | |
پیشرو | سلطان کیخسرو جہاں |
جانشین | بادشاہت کا خاتمہ ہوا۔, ریاست بھوپال بنائی گئی۔ |
نواب بھوپال | |
1 جون 1949ء – 4 فروری 1960ء | |
جانشین | ساجدہ سلطان |
والدہ | سلطان کیخسرو جہاں، بیگم بھوپال |
پیدائش | 9 ستمبر 1894 |
وفات | 4 فروری 1960 | (عمر 65 سال)
حوالہ جات
ترمیم- Bhopal History and gealogy – Royal Ark
- Muhammad Hamid-ullah Khan, Nawab of Bhopal (1894–1949)- 1900 childhood imageآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bl.uk (Error: unknown archive URL) British Library