نوبل کتب خانہ (انگریزی: Nobel Library) سویڈش اکیڈمی کا عوامی کتب خانہ ہے جسے نوبل انعام برائے ادب اور اکیڈمی کے دیگر اعزازات کے لیے امیدواروں نامزدگی اور نشان دہی کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہ کتب خانہ سونسکا، اسٹاک ہوم، سویڈن میں واقع ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کی عمارت جہاں کتب خانہ واقع ہے

اس کا قیام 1901ء میں عمل میں آیا تھا اور تب سے ہی اس میں نوبل انعام کے امیدواروں کے تعین کے لیے ضروری کتابیں اور رسالے فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ رسالے عموما دنیا کی کئی زبانوں میں ہوتے ہیں۔ 2007ء کتابوں کا کل ذخیرہ کل 200,000 جلدوں پر مشتمل تھا اور اس طرح یہ شمالی یورپ میں ادب کا سب سے بڑا کتب خانہ ہے۔ یہ کتب خانہ شمالی ممالک کو لون بھی فراہم کرتا ہے اور درخواست دینے پر کتابوں کی سیر، لیکچر اور سیمینار کے لیے تعاون بھی دیتا ہے۔[1]

سویڈن میں سویڈش اکیڈمی کے قیام کے بعد اس کتب خانہ کو 16 نومبر 1901ء کو قائم کیا گیا اور اسی دن سویڈش اکیڈمی کا افتتاح بھی ہوا تھا۔ پہلی مرتبہ اسے ایک فلیٹ میں قائم کیا گیا تھا۔ 5 برسوں کے اندر اس میں 15,000 ادبی کتابیں جمع ہوگئیں اور دو دہائی کے بعد مزید جگہ کی ضرورت پڑنے لگی جس کی وجہ سے اسے ایک مستقل عمارت میں منتقل کر دیا گیا جو آج تک قائم ہے۔[2]


مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

59°19′31.3″N 18°4′16″E / 59.325361°N 18.07111°E / 59.325361; 18.07111

حوالہ جات ترمیم

  1. "About the library in brief"۔ Swedish Academy۔ 2007۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2012 
  2. "Historik" (بزبان السويدية)۔ Nobel Library۔ 2007۔ 13 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2012