نور محمد ثاقب
مولوی نور محمد ثاقب (پیدائش;1958ء)ایک افغان طالبان سیاست دان اور 7 ستمبر 2021ء سے افغانستان میں موجودہ وزیر حج و اوقاف ہیں۔ [1] اس سے قبل انھوں نے امارت اسلامیہ افغانستان کے 1996ء-2001ء کے دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور اس کی مذہبی کمیٹی کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ [2][3]
نور محمد ثاقب | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1963ء (عمر 60–61 سال) |
شہریت | افغانستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دار العلوم حقانیہ |
استاذ | قاضی حمید اللہ خان ، مولانا زاہد الراشدی |
پیشہ | عالم ، منصف |
درستی - ترمیم |
تعلیم
ترمیممولوی نور محمد ثاقب 1958ء کو صوبہ کابل کے بگرامی ضلع میں پیدا ہوئے۔ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب کا تعلق صوبہ کابل کے دہ سبز ضلع سے ہے اور اس کا تعلق پشتون احمد زئی قبیلے سے ہے۔[3] ثاقب نے پاکستان میں دارالعلوم حقانیہ سے تعلیم حاصل کی اور حدیث کے آخری امتحان میں اپنے مدرسے اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان دونوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ایک سال حدیث کا مطالعہ کرنے سے پہلے، انھوں نے مدرسہ انوار العلوم، مرکزی جامع مسجد، گوجرانوالہ میں تعلیم حاصل تعلیم حاصل کی،جہاں انھوں نے مشکوۃ شریف اورالہدایہ قاضی حمید اللہ خان اور تفسیر جلالین زاہد الراشدی سے پڑھی . [4]
حوالہ جات
ترمیم
- ↑ "طالبان کی نئی عبوری حکومت کا اعلان،محمداحسن اخوند سربراہ جبکہ ملا عبدالغنی برادر نائب سربراہ مقرر"۔ 7 September 2021۔ 07 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2021
- ↑ "NOOR MOHAMMAD SAQIB | United Nations Security Council"
- ^ ا ب "Saqib, Noor Mohammad"۔ www.afghan-bios.info
- ↑ زاہد الراشدی۔ "افغانستان کے عدالتی اور تعلیمی نظام پر ایک نظر | ابوعمار زاہد الراشدی"