نیا پن (انگریزی: Novelty) ایک ایسی کیفیت ہے جس میں کچھ نیا ہوتا ہے، چونکانے والا، اصلی یا غیر معمولی ہوتا ہے۔ نیا پن اس تجربے کے اظہار کو بھی کہا جا سکتا ہے جو کسی نئے ثقافتی نمونے یا کسی کے کسی شخص کے متعلق ذاتی رائے کو بھی کہا جا سکتا ہے۔

وقت کا نیا پن

ترمیم

جیسا کہ فیض لدھیانوی کے شعر میں کہا گیا ہے:

اے نئے سال بتا، تُجھ ميں نيا پن کيا ہے؟
ہر طرف خَلق نے کيوں شور مچا رکھا ہے[1]

ہر سال نئے سال کا موقع آتا ہے اور جاتا ہے۔ اس میں کچھ اچھے واقعات ہوتے ہیں اور کچھ ناخوش گوار سانحات۔ کچھ افراد پیدا ہوتے ہیں تو کچھ افراد دنیا سے رخصت ہوتے ہیں۔ کسی کو تعلیمی سند ملتی ہے، کسی کو اچھی ملازمت ملتی ہے، کوئی قابل رشک کاروبار کا مالک بنتا ہے تو کسی دیوالیہ نکل جاتا ہے۔ مگر چوں کہ لوگ اچھی باتوں کی امید کرتے ہیں انھی کی توقع کرتے ہیں، اس لیے اسی جانب امید بھرے انداز مین پیشگی خوشیاں مناتے ہیں۔

خدمات اور مصنوعات میں نیا پن

ترمیم

کئی بار لوگ نئے خیالات اور نئی ترکیبوں کو بہ روئے لاتے ہوئے بالکلیہ نئے مصنوعات اور خدمات کو بہ روئے کار لاتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں میں اس جدیدیت کی خوب پزیرائی ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر دنیا بھر میں رقمی ادائیگیاں قدیم زمانے سے چلی آ رہی ہیں۔ تاہم ڈیجیٹل ادائیگیاں نئی خدمت ہیں۔ دنیا بھر میں پے پال بہت مشہور ہے۔ بھارت میں پے ٹی ایم، گوگل پے، فون پے، موبی کویک، فری چارج وغیرہ بہت عام اور مقبول ہو چکے ہیں۔ آن لائن ادائیگیوں کی سہولت کی وجہ سے فلپ کارٹ اور ایمیزون خریداریاں بہت مقبول ہیں۔ بیت الخلاء عوام کی ایک بہت اہم ضرورت ہے۔ اسی تصور کو آگے بڑھاتے ہوئے سولبھ انٹرنیشنل نے بھارت میں جگہ جگہ ادا کر کے دست یاب بیت الخلاء کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس سے لوگوں کو بر وقت فارغ ہونے میں مدد ملتی ہے اور دوسری طرف یہ ادارے کی کمائی اور کئی نو جوانوں کے لیے ایک روز گار کا موقع بن چکا ہے۔


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم