نتیش کمار بہار کے وہ وزیر اعلیٰ ہیں جو 2005ء سے تا حال اپنے عہدے پر فائز ہیں، حالانکہ ایک مرتبہ 17 مئی 2014ء میں اور دوسری مرتبہ 26 جولائی 2017ء میں انھوں نے استعفا بھی دیا اور پہلی مرتبہ کے استعفے کے بعد فروری 2015ء کو وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے اور دوسری مرتبہ کے استعفے کے بعد انھوں نے این ڈی اے سرکار کے اتحاد کے ساتھ فوراً واپسی کی اور اپنا عہدہ سنبھالا اور 10 اپریل 2016ء کو اپنی سیاسی جماعت (جنتا دل یونائیٹڈ) کے قومی صدر منتخب کیے گئے۔

نتیش کمار
تفصیل=
تفصیل=

بائیسویں وزیر اعلیٰ بہار
آغاز منصب
27 جولائی 2017
نائب سشیل کمار مودی
خود
 
مدت منصب
22 فروری 2015 – 26 جولائی 2017
نائب تیجسوری یادو از 20 نومبر 2015
جیتن رام مانجھی
 
مدت منصب
24 نومبر 2005 – 17 مئی 2014
نائب سشیل کمار مودی (16 جون 2013 تک)
رابڑی دیوی
جیتن رام مانجھی
وزیر ریل
مدت منصب
3 مارچ 2000 – 10 مارچ 2000
ممتا بنتی
لالو پرساد یادو
مدت منصب
20 مارچ 2001 – 21 مئی 2004
رام ولاس پاسوان
رام نائیک
وزیر زراعت
مدت منصب
19 مارچ 1998 – 5 اگست 1999
مدت منصب
27 مئی 2000 – 21 جولائی 2001
وزیر زمینی نقل و حمل و شاہراہیں
مدت منصب
22 نومبر 1999 – 3 مارچ 2000
وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی
مدت منصب
13 اکتوبر 1999 – 22 نومبر 1999
معلومات شخصیت
پیدائش 1 مارچ 1951ء (73 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بختیار پور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت جنتا دل (متحدہ)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد 1
عملی زندگی
مادر علمی این آئی ٹی، پٹہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ائیر (2010)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش

ترمیم

بہار کے موجودہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پیدائش، دار الحکومت پٹنہ کے ایک گاؤں، بختیار پور میں ہوئی، تاریخ پیدائش، 1 مارچ 1951ء ہے۔

تعلیم

ترمیم

نتیش کمار نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پٹنہ سے ڈگری حاصل کی۔

سیاسی زندگی

ترمیم

جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر اور بہار موجودہ وزیر اعلیٰ شری نتیش کمار، مختلف مواقع پر شعبۂ وزارت کے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ جیسے کہ وزیر ریل، وزیر زراعت اور وزیر نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) وغیرہ۔

کارہائے نمایاں

ترمیم

شری اٹل بہاری واجپائی کے عہد وزارت میں پاس کیے گئے چار بڑے شہروں (چنئی، کولکاتہ،ممبئی اور دہلی) کو جوڑنے والی عظیم ترین شاہراہ تعمیر پر زور دیا اور کام کی تکمیل کی۔ تعلیمی مسائل پر توجہ دی۔ بہار مدرسہ بورڈ کو اور زیادہ ترجیحات بخشی۔ جرائم کے خلاف سخت قوانین بنائے اور مکمل طور پر شراب بندی کے قانون پر سختی سے عمل کیا اور بہار کی تعمیرات و ترقیات کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں پہچان بخشی۔

آئندہ انتخابات

ترمیم

بہت سارے وزراء کے مشورے کے مطابق یہ بات تھی کہ شری نتیش کمار 2019ء میں ہونے والے الیکشن میں وزیر اعظم کے عہدے داری کے لیے کام کریں لیکن انھوں نے اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔ لیکن بہرحال یہ ضرور ہے کہ وہ ایک بہترین سیاسی لیڈر ہیں جن سے کافی امیدیں ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ربط: https://d-nb.info/gnd/1031578900 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0