مروہ جموں اور کشمیر کے کشتواڑ ضلع کی ایک وادی اور ذیلی ڈویژن ہے۔ [1] مروہ کے جنوب-مغرب میں وادی وروان ، مشرق میں لداخ اور زنسکار ، جنوب میں چترو اور کشتواڑ اور مغرب میں اننت ناگ سے گھرا ہوا ہے۔ اس علاقہ سے دریائے مرسودر گزرتا ہے جو چناب کا سب سے بڑا معاون دریا ہے۔

یہ وادی اپنی اعلیٰ قسم کے لوبیا( مروہ راجما ) کے لیے مشہور ہے۔

مروہ کے مختلف سیاحتی مقامات میں تاتاپانی ، کشتواڑ نیشنل پارک ، سرس ناگ ، مدکسار ، نون کن ، کندیناگ، فری آباد یردو ڈومیل اور کرکٹ اسٹیڈیم یردو شامل ہیں۔

ڈیموگرافکس ترمیم

مروہ ذیلی ڈویژن 2011 کی مردم شماری کے مطابق 4 تحصیلوں اور 27 دیہاتوں پر مشتمل ہے۔

مروہ میں آبادی والے گاؤں کے نام
سیریل نمبر. گاؤں انتظامی ڈویژن آبادی
1 سونڈر مروہ 3658
2 لوپارہ مروہ 3146
3 لوہرنا مروہ 2994
4 چنجر مروہ 2174
5 نوپاچی مروہ 2102
6 قادرنا مروہ 1961
7 یردو مروہ 1705
8 رینی مروہ 1650
9 جنک پور مروہ 1578
10 دہرنا مروہ 1424
11 چچا دچھن مروہ 1389
12 پتھگام مروہ 1242
13 مارگی مروہ 1207
14 بسمینہ مروہ 1041
15 انشاء مروہ 1031
16 افٹی مروہ 932
17 چوئے ڈرامن مروہ 920
18 ملاروان مروہ 850
19 ٹلر مروہ 762
20 باریان مروہ 761
21 گمری مروہ 578
22 سخنائی مروہ 508
23 ہنزل مروہ 472
24 منگلی۔ مروہ 466
25 نوگام مروہ 415
26 دھری مروہ 362
27 رکنواس مروہ 244

مذہب ترمیم

اس خطے میں مسلم اکثریتی آبادی ہے، جبکہ ہندو ایک اہم اقلیت ہے۔ [2]

زبان اور ثقافت ترمیم

آبادی کی اکثریت کشمیری بولتی ہے۔

ثقافت تقریباً وادی کشمیر سے ملتا جلتا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Marwah Tehsil Population Kishtwar, Jammu & Kashmir, List of Villages & Towns in Marwah Tehsil"۔ Censusindia2011.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2022