کشتواڑ ضلع کشتواڑ کا قصبہ اور ضلعی صدر مقام ہے۔


کشتواڑ
किश्तवाड़ / Kishtwar
شہر
Warwan valley
Warwan valley
ملک بھارت
ریاستجموں و کشمیر
ضلعضلع کشتواڑ
بلندی1,638 میل (5,374 فٹ)
آبادی (2011)
 • کل14,865
زبانیں
 • دفتریاردو
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ویب سائٹwww.kishtwar.nic.in

معلومات

ترمیم

کشتواڑ کی خوبصورت وادی سطح سمندر سے 5300 فٹ بلند ہے۔ اس کا طول بلد 46ء75 درجے اور عرض بلد 18ء33 درجے شمالی ہے۔ آب و ہوا گرمیوں میں خوشگوار اور سرما میں سرد ہے۔ خاص کشتوار میں تیز اور تند ہوا چلتی ہے۔ جو سردیوں میں ناقابل برداشت اور گرمیوں میں دھوپ کی حدّت کو اعتدال پر لاتی ہے۔ مجموعی طور پر آب و ہوا صحت افزا ہے۔ بحالتِ موجودہ تحصیل کشتواڑ ریاست کے تمام ضلعوں میں ماسوائے اضلاع لداخ ڈوڈہ بلحاظ رقبہ سب سے بڑی تحصیل ہے۔

تفصیلات

ترمیم

کشتواڑ کی مجموعی آبادی 14,865 افراد پر مشتمل ہے اور 1,638 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔

معدنی لحاظ سے تحصیل کشتواڑ کے سینے میں بیش قیمت خزانے دفن ہیں۔ ابرق، سیسہ، جپسم اور نیلم منظر عام پر آچکے ہیں اور دوسری پوشیدہ دولت کا سراغ ابھی تک نہیں لگایاگیا ہے۔ پہاڑوں کی ڈھلانوں میں چیل، پرتل، دیودار او ردیگر عمارتی لکڑی کے جنگلات لہلہاتے ہیں۔ ان جنگلوں میں ہر قسم کا چھوٹا بڑا شکار پایاجاتا ہے۔ چنانچہ آج سے پچاس سال اوپر بھی انگریز شکاری دشوار گزار راستوں کو طے کرکے اندرونی علاقوں میں شکار کھیلنے آیا کرتے تھے۔ ایک بدقسمت فرنگی شکاری کسی حادثہ کا شکار ہوکر خاص کشتواڑ میں دفن کیا گیا تھا۔ قدیم زمانہ میں کشتواڑ کی طرف مغلوں اور کشمیری تاجداروں کو جو خراج دیاجاتا تھا۔ اس میں بازاور جرہ پرندے بھی شامل ہوتے۔ ایسے علاقے بہت کم ہیں جہاں آبپاشی کا خاطر خواہ انتظام ہوتا ہو۔ اس لیے زیادہ تر پیداوار مکئی،جو گندم اور دالوں کی ہے ۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. تاریخ کشتواڑ ،عشرتؔ کاشمری، اجیت نیوز ایجنسی کشتواڑ۔

۔