وادی نئیگ
وادی نئیگ انگریزی (Naig Valley) سندھ پاکستان میں کھیرتھر پہاڑی سلسلی میں ایک وادی ہے۔ وادی میں بارانی نالے نئیگ سے وادی نئیگ اورنئیگ شریف گائوں پر نام پڑا۔ وادی نئیگ بھت پہاڑ اور بڈو پہاڑ میں ہے۔ وادی نئیگ ضلع جامشورو کے شہر سیہون شریف سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہاں کھجوراور پیپل کے علاوہ دوسرے درخت بھی ہیں جس کی وجہ سے وادی سرسبز اور خوبصورت نظر آتی ہے۔ وادی میں چار قدیم آثار ہیں، لکھمیر ٹیلہ، بدھ مت کا سٹوپ، مائی روہی اور پیر سید قمبر علی شاہ کا مزار۔ این جی مجمدار کے مطابق لکھمیر ٹیلہ کیلکولیتھک دور کا ہے۔ اس وادی سے صوفیوں اور جوگیوں کا قدیم راستہ لاہوت لامکاں اور ہنگلاج تک جاتا ہے۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.dawn.com/news/727095
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2019-07-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-24