ونود دوا
ونود دوا (11 مارچ 1954ء– 4 دسمبر 2021ء [2] ) ایک بھارتی صحافی تھے۔ جنھوں نے دوردرشن اور این ڈی ٹی وی انڈیا میں اپنی خدمت انجام دیں۔ 1996ء میں، وہ الیکٹرانک میڈیا کے پہلے صحافی بن گئے، جنہیں رام ناتھ گوئنکا ایکسی لینس ان جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ونود دوا | |
---|---|
(ہندی میں: विनोद दुआ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 مارچ 1954ء نئی دہلی |
وفات | 4 دسمبر 2021ء (67 سال)[1] نئی دہلی |
وجہ وفات | کووڈ-19 |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | بھارت |
اولاد | مالیکہ دعا |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دہلی یونیورسٹی ہنس راج کالج |
تخصص تعلیم | انگریزی ادب |
تعلیمی اسناد | ایم اے |
پیشہ | صحافی |
مادری زبان | ہندی |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، انگریزی |
اعزازات | |
ریڈ انک اعزازات (2017) پدم شری اعزاز برائے ادب و تعلیم (2008) رام ناتھ گوئنکا انعام یافتگان کی فہرست (1996) |
|
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
انھیں حکومت ہند نے 2008ء میں صحافت کے لیے پدم شری سے نوازا تھا۔ جون 2017ء میں صحافت کے میدان میں ان کی زندگی بھر کی کامیابی کے لیے ممبئی پریس کلب نے انھیں ریڈ انک ایوارڈ عطا کیا، جو مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ونود کو پیش کیا تھا۔ [3]
ونود دوا 4 دسمبر 2021ء کو 67 سال کی عمر میں ںئی دہلی میں اس دنیا سے کوچ کر گئے۔ کجھ ماہ پہلے، ان کی بیگم پدماوتی (چنا) دوا اس دنیا سے رخصت ہو چکی تھیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Veteran journalist Vinod Dua passes away
- ↑ Veteran journalist Vinod Dua passes away
- ↑ "The Wire's Vinod Dua Wins RedInk Lifetime Achievement Award"۔ The Wire۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-01