ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/بھارت میں ہجومی تشدد
- گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔
- نامزد کنندہ(گان): — ابن سعید تبادلہ خیال 18:17، 14 اگست 2019ء (م ع و)
یہ مؤقت اور موزوں مضمون ہے۔ ہر بات مدلل اور باحوالہ ہے۔ مکمل مواد کی عدم دستیابی یا بکھراؤ کو جس طرح سے یکجا کر کے مضمون کو بنایا گیا وہ قابل دید ہے۔ یہ حالات حاضرہ کی سرخیوں میں ہے اس لیے بھی اسے صفحہ اول کی زینت بنانا خوش آئند ہے۔— ابن سعید تبادلہ خیال 18:17، 14 اگست 2019ء (م ع و)
تائید
- تائید --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:22، 14 اگست 2019ء (م ع و)
- تائید بطور نامزد کنندہ۔— ابن سعید تبادلہ خیال 18:27، 14 اگست 2019ء (م ع و)
- تائید -- حسنین شاہ (تبادلۂ خیال)
- تائید--یہ مضمون حالات حاضرہ کے عین مطابق ہے،لہذا اسے صفحہ اول پر ہونا چاہیے۔مصباحی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:57، 15 اگست 2019ء (م ع و)
- تائید--قیصرانی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:09، 15 اگست 2019ء (م ع و)
- تائید فیصل انس (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- تائید شہاب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:59، 15 اگست 2019ء (م ع و)
- تائید --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:49، 16 اگست 2019ء (م ع و)
- تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:03، 19 اگست 2019ء (م ع و)
- تائید--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:33، 19 اگست 2019ء (م ع و)
- تائید-- آغاجہانگیربخاری (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:37، 19 اگست 2019ء (م ع و)
تنقید
تبصرہ
اصل موضوع کی تعریف کے مطابق کالا جادو، ناموسی قتل اور آبرو ریزی والی سرخیوں کا مواد غیر متعلق مواد ہے۔ مضمون کو ہجومی تشدد کی تعریف کے مطابق ہونا چاغیے۔ ابھی میں نے انگریزی ویکی کے مطابق اس کا ویکی ڈٹا سے ربط بھی کر دیا ہے۔ انگریزی ویکی کے مضمون کو بھی ایک نظر دیکھ لینا مفید ہے۔ مضمون میں بہتری کی مزید گنجائش ہے۔ ایسے مضامین کو فوری طور پر منتخب کی بجائے، بہترین کے لیے نامزد کیا جانا مناسب ہے۔— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- انگریزی میں مضمون قتل پر مرکوز ہے جبکہ اردو میں قتل اور عام تشدد دونوں کا احاطہ کرتا ہے۔ ایضًا یہ مختصرًا ماضی بعید اور موجودہ صورت حال، دونوں کو زمرہ بند انداز میں پیش کرتا ہے۔ اردو کے مقابلے انگریزی مضمون حرف شناسی کی حیثیت رکھتا ہے، جب کہ اردو مضمون کافی جامع اور باریک بین ہے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:14، 14 اگست 2019ء (م ع و)
- اخلاق، جنید، پہلو خان اور تبریز کا بطور خاص تذکرہ ہونا چاہیے۔ گزشتہ کل پہلو خان پر فیصلہ بھی آ چکا ہے اس کا بھی تذکرہ ہو۔ فیصل انس (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:52، 15 اگست 2019ء (م ع و)
- فیصل بھائی، مؤدبانہ گزارش ہے کہ بھارت_میں_ہجومی_تشدد#ملزمین_سے_نرمی_اور_مثاثرین_سے_سخت_رویہ ملاحظہ فرمایئے۔ یہ بھی گزارش ہے تھوڑا سا وقت نکال کر مضمون کو شروع سے آخر تک ملاحظہ فرمایئے۔ مجھے امید ہے کہ بڑی حد تک آپ کے concerns کا ازالہ بین السطور کر دیا گیا ہے۔ از راہ کرم آپ بھی مضمون کی افادیت بڑھانے کے لیے کچھ مواد شامل فرمانا چاہیں تو آپ کا خیر مقدم ہے کیونکہ آپ خود ایک بہت اچھے معاون اور ترمیم کار ہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:20، 15 اگست 2019ء (م ع و)
- عبید بھائی، غالبًا بھارت_میں_ہجومی_تشدد#مذہبی_مبلغین_پر_ہجومی_تشدد کے قطعے میں آپ کسی مخصوص مثال کی شمولیت چاہتے تھے۔ الحمد للہ اس کمی کو دور کیا جا چکا ہے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:26، 15 اگست 2019ء (م ع و)
- فیصل بھائی، مؤدبانہ گزارش ہے کہ بھارت_میں_ہجومی_تشدد#ملزمین_سے_نرمی_اور_مثاثرین_سے_سخت_رویہ ملاحظہ فرمایئے۔ یہ بھی گزارش ہے تھوڑا سا وقت نکال کر مضمون کو شروع سے آخر تک ملاحظہ فرمایئے۔ مجھے امید ہے کہ بڑی حد تک آپ کے concerns کا ازالہ بین السطور کر دیا گیا ہے۔ از راہ کرم آپ بھی مضمون کی افادیت بڑھانے کے لیے کچھ مواد شامل فرمانا چاہیں تو آپ کا خیر مقدم ہے کیونکہ آپ خود ایک بہت اچھے معاون اور ترمیم کار ہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:20، 15 اگست 2019ء (م ع و)
- ہم بھی منتخب مضامین کے معیارات میں تخفیف کے قائل ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہیکہ ہمارے پاس ابھی قافر مقدار میں منتخب مضامین نہیں ہیں۔ دوسرے یہ کہ کئی مضامین میں مواد اچھا خاصا ہے مگر صرف سرخ روابط کی وجہ سے وہ منتخب کے معیار پر پورا نہیں اتر رہے ہیں۔ تیسرے یہ کہ یہ لازم نہ کیا جائے کہ اردو پر منتخب ہونے کے لئے انگریزی پر منتخب ہونا ضروری ہو۔ فیصل انس (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- بیان کردہ باتوں میں ایک کمی تو انتخاب سے پہلے دور کی ہی جا سکتی ہے، اور وہ سرخ روابط کو دور کرنا ہے، بھلے ہی مختصر مضامین کیوں نہ لکھے جائیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:39، 15 اگست 2019ء (م ع و)
- سرخ روابط کو جلد اور مکمل طور پر دور کرنے کے لیے تبادلۂ خیال:بھارت میں ہجومی تشدد پر مضمون کے سرخ روابط کی فہرست شامل کر لی گئی ہے، جس پر ان شآءاللہ بہت جلد کام مکمل ہو جائے گا۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ وہ یا تو اس فہرست کی مناست سے مختصر یا جامع مضامین بنا کر اردو ویکی کی مدد کریں یا کم از کم مضمون پر عقابی نظر دوڑاتے ہوئے فہرست میں شامل نہیں ہونے والے کسی سرخ متن کا اضافہ ہی فرما کر مدد کریں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:32، 17 اگست 2019ء (م ع و)
- بیان کردہ باتوں میں ایک کمی تو انتخاب سے پہلے دور کی ہی جا سکتی ہے، اور وہ سرخ روابط کو دور کرنا ہے، بھلے ہی مختصر مضامین کیوں نہ لکھے جائیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:39، 15 اگست 2019ء (م ع و)
- مضمون کی سطر سطر واقعی لکھنے والوں کی محنت کی عکاس ہے اور اس لائق ہے کہ اسے ہم صفحہ اول کی زینت بنائیں۔ تاہم سرسری نظر سے دیکھنے پر کچھ معمولی مسائل نظر آئے جنہیں رفع کر دیا جائے تو مضمون مزید نکھر کر صفحہ اول پر آئے گا۔ سردست عدیم الفرصتی کے باعث مضمون کا محض دیباچہ پڑھنے پر اکتفا کیا تو اس میں دو مسائل دکھائی دیے۔ پہلا یہ کہ دیباچہ میں ابھی مزید ایک یا دو پیراگراف کی گنجائش موجود ہے جس میں موضوع کا مکمل احاطہ کیا جا سکتا ہے، دوسرا، یہ دیباچہ از اول تا آخر حوالوں سے عاری ہے۔ اس میں درج بیانات کے قابل تصدیق مآخذ کے حوالے درکار ہوں گے۔ میری کوشش ہے کہ مضمون کو ان مسائل سے پاک کروں اور ساتھ ہی آپ صارفین سے بھی تعاون کی گزارش ہے۔ خصوصاً مزمل صاحب سے حوالہ جات درج کرنے کی درخواست ہے۔ ممنون
:)
—خادم— مورخہ 18 اگست 2019ء، بوقت 4 بج کر 59 منٹ (بھارت)
- محترم شعیب صاحب، آداب! اس آپ کے تبصرے کے بعد مضمون کے اوپر آویزاں سانچوں کو میں ہٹا رہا ہوں، جو صورت حال کو غیر واضح کرتے ہیں۔ اس کے بجائے میں تبصرے کی نقل مضمون کے تبادلہ خیال پر ایک الگ قطعے کے طور پر شامل کر لیتا ہوں جس سے کہ مضمون میں بہتری کی کیفیت لانا اور مثبت ہو سکے گا۔ اگر آپ مضمون کے تبادلہ خیال کے دیکھیں گے تو پائیں گے کہ کس طرح فیصل صاحب بطور خاص سرخ روابط کی کمی کو دور کرنے کے کام میں ہاتھ بٹا رہے ہیں۔ حماد بھائی نے بھی اس کام میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ بھی جلد یہ کام انجام دیں گے۔ عارف صاحب نے زبان کی درستی کا کام کر دیا ہے۔ سید علی صاحب بھی اس میں ساتھ دے رہے ہیں۔ سر دست میں اس مضممون میں ملک کے وزیر اعظم کے تاثرات کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس کے بعد گزارش ہے کہ اس مضمون پر اپنی عالمانہ نظر اور بصیرت افروز ترامیم کے ذریعے آپ خود اس پر کچھ finishing touch کا کام کریں۔ شکریہ۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:34، 19 اگست 2019ء (م ع و)
منتخب کر لیا گیا۔— ابن سعید تبادلہ خیال 17:53، 30 اگست 2019ء (م ع و)
- گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔