ویکیپیڈیا:منتخب ایام/19 دسمبر
- واقعات
- 1950ء - گورنر جنرل پاکستان خواجا ناظم الدین نے مردان میں پریمیئر شوگرملز کا افتتاح کیا ۔
- 1984ء - برطانیہ اور چین کے درمیان ہانگ کانگ کو خودمختاری دینے کے معاہدے پر دستخط ہوئے ۔
- 1984ء - محمد ضیاء الحق نے پاکستان میں صدارتی ریفرنڈم کروایا۔ اس ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ضیاء الحق نے خود کو آئندہ پانچ سال کے لیے ملک کا صدر قرار دے دیا۔
- 1998ء - امریکی اور برطانوی فوجوں کی عراق پر چار روزہ بمباری کا اختتام ہوا۔
- 2001ء - نائن الیون کے نتیجے میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں لگنے والی آگ پر تین ماہ بعد مکمل طور قابو پایا گیا
- ولادت
- 1852ء - البرٹ اے مچلسن، پروشیائی-امریکی کیمیا دان
- 1903ء - جارج ڈیوڈ سنل، امریکی ماہر جینیات
- 1915ء - ایڈتھ پیاف، فرانسیسی گلوکارہ اور اداکارہ
- 1934ء - پرتیبھا پاٹل، بھارتی وکیل اور سیاست دان، بارہویں صدر بھارت
- 1945ء - ایلین جوائس، امریکی اداکارہ، گلوکارہ اور رقاصہ
- 1961ء - ایرک ایلن کورنیل، امریکی ماہر طبیعیات
- 1972ء - ایلسا میلانو، امریکی اداکارہ اور ٹیلی ویژن شخصیت
- 1974ء - رکی پونٹنگ، آسٹریلوی کرکٹر
- 1987ء - کریم بنزیما، فرانسیسی فٹبالر
- وفات
- 1111ء - ابو حامد غزالی، ایرانی قانون دان، فلسفی اور صوفی
- 1927ء - اشفاق اللہ خان، ہندوستانی فعالیت پسند
- 1927ء - رام پرساد بسمل، ہندوستانی فعالیت پسند
- 1953ء - رابرٹ انڈریو ملکین، امریکی ماہر طبیعیات
- 2004ء - ہربرٹ سی براون، انگریز-امریکی کیمیا دان