ویکیپیڈیا:منتخب ایام/27 اپریل
- واقعات
- 711ء - ہسپانیہ کی اسلامی فتح: طارق بن زیاد کی سربراہی میں موریش دستے جبلالطارق میں اترے تاکہ جزیرہ نما آئبیریا (الاندلس) پر اپنا حملہ شروع کریں۔
- 1908ء - لندن میں گرمیوں کے اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔
- 1909ء - خلیفہ عبدالحمید ثانی کو تخت سے ہٹا دیا گیا اور ان کے بھائی محمد خامس خلیفہ بنے۔
- 1960ء - ٹوگو نے فرانس سے آزادی حاصل کر لی۔
- ولادت
- 1916ء - زبیدہ یزدانی، ہندوستانی تاریخ دان
- 1934ء - سید کمال، پاکستان کے پہلے مزاحیہ اداکار
- 1943ء - اکبر آغا، پاکستانی مصنف اور ماہر تعلیم
- 1967ء - ولیم الیکساندر، ہالینڈ کا بادشاہ
- وفات
- 1962ء - فضل الحق (تصویر میں)، ہندوستانی مسلم سیاست دان، قرارداد پاکستان کے اہم رکن
- 1972ء - کوامے انکرومہ، گھانا کا وزیر اعظم
- 2021ء - مرغوب بنی حالی، کشمیری شاعر
- 2023ء - عبداللہ کامل، مصری مسلمان، مبلغ قرآن اور قاری