ویکیپیڈیا:منتخب ایام/8 مارچ
- واقعات
- 1618ء - جرمنی کے ریاضی دان جوہانس کیپلر نے اجرام فلکی کی حرکت کا تیسرا قانون دریافت کیا۔
- 1930ء – گاندھی نے ہندوستان میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کی۔
- 1942ء - جنگ عظیم دوم میں جاپان نے برما کے علاقے رنگون پر قبضہ کیا۔
- 1976ء - ایک ہزار سات سو چوہتر کلو گرام وزنی شہابی پتھر آسمان سے چین کے شہر جیلین پر گرا۔
- 1977ء – پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی 200 میں سے 155 نشستیں جیت لیں۔
- ولادت
- 1879ء – اوٹو ہان، جرمن کیمسٹ (نوبل انعام برائے کیمیا)
- 1886ء – اڈوارڈ کیلون کینڈل، امریکی کیمسٹ، (نوبل انعام برائے فعلیات و طب)
- 1910ء – کلیئر ٹریور، امریکی اداکارہ
- 1921ء – ساحر لدھیانوی، بھارتی شاعر و نغمہ نگار
- 1924ء – جیرج چارپک، یوکرینی فرانسیسی سائنس دان (نوبل انعام برائے طبیعیات)
- وفات
- 1403ء – بایزید اول، عثمانی سلطان
- 1702ء – ولیم سوم شاہ انگلستان
- 1988ء – امر سنگھ چمکیلا، بھارتی گلوکار گیت کار
- 2005ء – اسلان مسخادوف، چیچن کمانڈر اور سیاست دان
- 2012ء – سیمین دانشور، ایرانی مصنف