چارلس ولیم فورمن یا چارلس ڈبلیو۔ فورمن (پیدائش: 3 مارچ 1821-وفات:27 اگست 1894) ایک امریکی پریسبیٹیرین خادم دین، مشنری اور رنگ محل مشن اسکول اور لاہور میں واقع نجی یونیورسٹی فورمن کرسچین کالج کا بانی تھا۔چارلس ولیم فورمن کینٹکی کا مقامی تھا۔ فورمن سینٹرل کالج کنیٹکی اور پرنسٹن تھیولوجیکل سیمینری سے گریجویٹ ہوا اور گریجویشن کے فوری بعد وہ Ebenezer presbytery کا رکن مقرر ہوا۔ اس کے بعد وہ بذریعہ بحری جہاز 11 اگست سنہ 1847ء کو ہندوستان کے شہر کلکتہ پہنچا اور مسیحیت کی تبلیغ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ کچھ عرصہ کلکتہ میں رہا اس کے بعد وہ لدھیانہ چلا گیا، جہاں اس کی ملاقات وہاں پہلے سے موجود مسیحی مبلغ جان نیوٹن اور اس کی بیوی سے ہوئی، وہاں بھی اس نے جان نیوٹن کے ساتھ مل کر مسیحیت کی تبلیغ جاری رکھی۔