ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/بخاری سعید (BukhariSaeed)
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
محترم احباب گرامی قدر!
اردو ویکیپیڈیا روز بروز ترقی کررہا ہے، اور نئے نئے احباب اس قافلہ میں شامل ہو کر علمی و تخلیقی سفر میں ہم رکاب ہورہے ہیں۔ اردو ویکی پیڈیا پر اس وقت فعال صارفین میں بخاری سعید صاحب بہت فعال ہیں۔ وہ عمر میں کم ہیں مگر مختصر وقت میں سانچہ جات، ماڈیول اور کئی تکنیکی امور سے واقف ہیں اور کافی تیزی سے اصلاح کا کام بھی کرتے ہیں۔ وہ ویکی ڈاٹا، میٹا بھی اچھا کام کرتے ہیں۔ اگر انہیں انتظامی اختیار دیا گیا تو امید کی جا سکتی ہے کہ کئی اچھے انتظامی کام وہ انجام دیں گے دیگر منتظمین سے بھی معاونت کریں گے۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:50، 14 نومبر 2018ء (م ع و)
- یہ رائے شماری 14 نومبر سے شروع ہو کر 24 نومبر تک جاری رہے گی۔ آپ تمام احباب سے اس رائے شماری میں حصہ لینے کی درخواست ہے۔
- تائید کے لیے متعلقہ قطعہ میں {{تائید}} اور تنقید کے لیے {{تنقید}} استعمال کریں۔ کسی قسم کی تجویز یا تبصرہ کے لیے {{تبصرہ}} استعمال کریں۔
سوالات برائے بخاری سعید صاحب
بخاری سعید صاحب! ویکیپیڈیا پر اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے پر انتہائی شکریہ۔ امید ہے کہ درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمانے کے لیے آپ اپنا کچھ وقت ہمیں عنایت فرمائیں گے۔ آپ کے جوابات سے رائے شماری میں شریک صارفین کو رائے دہی میں آسانی ہوگی:
1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
- سب سے شکریہ کہ آپ نے مجھے منتظم کے طور پر نامزد کیا۔ کچھ انتظامی امور ہیں جن کو انجام دینا چاہوں گا سب سے پہلی وجہ یہ ہے کہ مجھے منتظم نہ ہونے کی وجہ سے ای میل نہیں مل رہا ایک دفعہ میٹا درخواست بھی جواب میں یہ کہا گیا کہ آپ منتظم نہیں ہیں ای میل کی وجہ سے مجھے ٹویٹر تشہیر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیز میں مستقبل میں دیگر ویکیوں کے ساتھ ہم کاری منصوبے کرنا چاہتا ہوں مثلاً ویکیپیڈیا:منصوبہ امن کے پیامبر۔
2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟
- یہ کہنا کہ تحریر کردہ مضامین میں سے لائق فخر کون سی چیز ہے، میرے لیے مشکل ہے۔ مگر پسندیدہ موضوعات میں سے مسیحیت پر دو شخصیات ایک بہترین (یوحنا دمشقی اور ایک منتخب (چارلس ولیم فورمن) لکھ چکا ہوں۔ اس کے علاوہ بدھ مت کے موضوعات پر بھی کافی مضامین لکھ چکا ہوں۔
3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورتحال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورتحال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟
- ماضی میں رائے شماری اور دیوان عام کی گفتگو میں حصہ لے چکا ہوں، شروع کے سوائے چند کے میں سب میں مخلص تھا۔ میں سب کے ساتھ مخلص رہنے کی کوشش اور ان کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اب میرا ماننا یہ ہے کہ سوائے ضروری معاملات کے، جتنا وقت بحث میں صرف ہوتا ہے اتنا ہم ویکیپیڈیا کو دیں۔ اردو ویکیپیڈیا کو اس قابل بنانا ہے، جس سے ویکی صارفین ہی کو نہیں بلکہ اہل اردو کو بھی فخر ہو۔
4. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔
- میں شعیب صاحب، مزمل صاحب، عبید صاحب، محمد عمیر مرزا صاحب، طاہر صاحب، عارف سومرو صاحب، آغا جہانگیر بخاری صاحب، ابو السرمد صاحب اور امین اکبر صاحب سے کافی متاثر ہوں۔ ان تمام نے میری کسی نہ کسی طرح مدد کی ہے۔
تائید
- تائید--مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:50، 14 نومبر 2018ء (م ع و)
- تائید-- آغاجہانگیربخاری (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:19، 14 نومبر 2018ء (م ع و)
- بھرپور تائید -- مجھ جیسے صارف کو ویکیپیڈیا پر زیادہ عرصہ تو نہیں ہوا شاید میری تائید کی کوئی اہمیت بھی نہیں۔ پر جس طرح بخاری صاحب کام کرتے ہیں، وہ بالکل قابل داد ہے۔ آپ نے نا صرف میری بلکہ ویکیپیڈیا پر ہر ایک صارف کی مدد کی ہے۔ میں انکے کام سے بڑا متاثر ہوں۔ حسیب احمد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:20، 14 نومبر 2018ء (م ع و)
- بھرپور تائید -- میں حسیب احمد صاحب کی رائے سے متفق ہوں۔ بخاری صاحب کی اُردو ویکی پیڈیا پر شب و روز محنت اور مضامین پر کام اُردو زبان سےازحد محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اُن کی تمام تر کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ حمادسعیدبخاری کے لئے ڈھیروں دعائیں۔ارسلان الحق (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:04، 14 نومبر 2018ء (م ع و)
- بھرپور تائید -- میں سیفٹی اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ آج میں ویکیپیڈیا پہ جو کچھ بھی ہوں محترم بخاری سعید صاحب کی مدد کی وجہ سے ہوں ویکیپیڈیا اردو کے لئے جس قدر بے لوث انتہک محنت اور لگن مجھ ان میں نظر آئی ویکیپیڈیا اردو میں کہیں اور کسی صارف میں نظر نہ آئی اب تک اگر وہ منتظم نہ تھے تو یہ اردو ویکیپیڈیا کا بہت ہی بڑا تقصان تھا اور اگر نہ بن پائے تو آیندہ بھی نقصان جاری رہیگا ۔سیفٹی (تبادلۂ خیال • شراکتیں)00:12 ،15 نومبر 2018ء (م ع و)
- بھرپور تائید --محب علوی
- تائید----قیصرانی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:47، 14 نومبر 2018ء (م ع و)
- تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:07، 14 نومبر 2018ء (م ع و)
- تائید-- ابن سعید صاحب کی فعالیت قابل رشک ہے۔ وہ ہمہ وقت اردو ویکیپیڈیا پر حاضر رہتے ہیں اور اور پیچیدہ سے پیچیدہ مسائل کا حل پیش کردیتے ہیں۔ اگر انکو منتظم بنایا گیا تو اردو ویکیپیڈیا کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔ ہم بھرپور تائید کرتے ہیں۔ فیصل انس (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:10، 15 نومبر 2018ء (م ع و)
- تائید-- میں ویکی کے بارے میں ان سے ہی سیکھا ہے، ان کا کام قابل رشک ہے اور بھر پور تائید--Umar shahid 07:03، 15 نومبر 2018ء (م ع و)
- تائید----Abbas dhothar (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:13، 15 نومبر 2018ء (م ع و)
- تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:53، 15 نومبر 2018ء (م ع و)
- پرزور تائید اور بھلا تائید کیوں نہ کی جائے؟! یہ صارف نہ صرف خود فعال رہا بلکہ دیگر انتہائی فعال صارفین کی فعالیت کا بھی باعث بنا۔ اس صارف نے اچھوتے موضوعات پر متنوع مضامین کی تخلیق، نئے مضامین کی دیکھ بھال اور جدید صارفین سے راست تعلق استوار کر کے ان کی ہر طرح رہنمائی کی، نتیجتاً ادھر چند برسوں میں آنے والے نئے صارفین اردو ویکیپیڈیا کا اثاثہ بن گئے، درحقیقت ان سب کی فعال شراکتوں کا سہرا اس صارف کے سر جاتا ہے۔ ہر لحظہ اور ہر لمحہ اردو ویکیپیڈیا کی ترقی اور فروغ کی فکر کرنے والا یہ صارف اس عہدے کا بجا طور پر مستحق ہے۔ جناب مزمل صاحب کا از حد شکریہ کہ انہوں نے جناب بخاری سعید صاحب کو منتظمی کے لیے نامزد کیا۔ نیک تمنائیں اور پر خلوص دعائیں آپ کی ہمرکاب ہوں!
:)
—خادم— مورخہ 15 نومبر 2018ء، بوقت 9 بج کر 46 منٹ (بھارت) بھرپور تائید --مجھے ویکیپیڈیا پر ابھی چند ماہ ہی ہوئے ہے لیکن ان چند ماہ میں میری سب سے زیادہ مدد سعید بھائی نے کی ہے۔ آپ کو منتظمین کے لیے چنا جانا ایک قابل تحسین اقدام ہے۔: براہ کرم اپنے کھاتے سے رائے دیں۔:)
—خادم— مورخہ 16 نومبر 2018ء، بوقت 10 بج کر 53 منٹ (بھارت)- تائید --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:53، 16 نومبر 2018ء (م ع و)
- تائید بڑی دیر کی مہربان آتے آتے--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:54، 16 نومبر 2018ء (م ع و)
- بھرپور تائید -- سعید صاحب اردو ویکیپڈیا پر نئے مضامین اور پرانے مضامین کی بہتری کے لیے بہت زیادہ کام کر رہے ہیں اور اس کے لیے نئے ممبران کی مدد بھی کر رہے ہیں ان کو منتظمین کا عہدہ دینا ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ حسنین شاہ9
- تائید --ZAHOOR AHMED (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:02، 18 نومبر 2018ء (م ع و)
- تائید --Umeedawan 16:28، 19 نومبر 2018ء (م ع و)
- تائید --شہاب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:57، 20 نومبر 2018ء (م ع و)
- بھرپور تائید --. (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:56، 24 نومبر 2018ء (م ع و)
تنقید
تبصرہ
نتیجہ
|
اوپر موجود رائے شماری اپنے اختتام کو پہنچی اور جناب بخاری سعید صارفین کے اتفاق رائے سے منتظم بنا دیے گئے۔ :)
—خادم— مورخہ 25 نومبر 2018ء، بوقت 11 بج کر 33 منٹ (بھارت)