ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/بلال طاہر
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
السلام علیکم احباب گرامی قدر! امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے۔
ماشاء اللہ اردو ویکیپیڈیا روز بروز ترقی کررہا ہے، اور نئے نئے احباب اس قافلہ میں شامل ہو کر علمی و تخلیقی سفر میں ہم رکاب ہورہے ہیں۔ جیسے جیسے یہ دائرۃ المعارف ترقی کررہا ہے ویسے ویسے اس کی انتظامی نگہداشت اور ذمہ داریوں میں حساسیت بڑھ رہی ہے۔
میں اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر فعال منتظم ہوں اور 100 سے زائد صفحات تخلیق کر چکا ہوں (دیکھئے:اعداد و شمار) اور مستقبل میں بھی اس میں مزید اضافہ کرنے کی امید رکھتا ہوں۔ میں ویکی منصوبہ کرکٹ کا متحرک رکن بھی ہوں۔ بعض اوقات چند کاموں کے لیے مجھے منتظمین کی مدد لینا پڑتی ہے جیسا کہ جناب طاہر صاحب، ابوالحسن راجپوت صاحب اور عافیؔ صاحب۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے میری بھرپور مدد اور رہنمائی کی ہے، لیکن بعض اوقات جواب کا انتظار کرتے ہوے کچھ کام تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ان وجوہات کی بنا پر میں یعنی بلال طاہر (تبادلۂ خیال • شراکت • منتقلی • پابندی • شماریات) منتظمی کے لیے نامزد ہونا چاہتا ہوں۔
- یہ رائے شماری 25 جنوری سے شروع ہو کر 10 فروری تک جاری رہے گی۔ آپ تمام احباب سے اس رائے شماری میں حصہ لینے کی درخواست ہے۔
- تائید کے لیے متعلقہ قطعہ میں {{تائید}} اور تنقید کے لیے {{تنقید}} استعمال کریں۔ کسی قسم کی تجویز یا تبصرہ کے لیے {{تبصرہ}} استعمال کریں۔
سوالات برائے نامزد امیدوار
1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
جواب: میرا مقصد یہ ہے کہ اردو وکیپیڈیا پر کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے مضامین انگریزی ویکیپیڈیا پر موجود مضامین کی برابری کے ہوں۔ دوسرے الفاظ میں، میں اُردو ویکیپیڈیا کو اس میدان میں انگریزی ویکیپیڈیا کے ہم آہنگ دیکھنا چاہتا ہوں اور اسی طرز سے کام بھی کر رہا ہوں۔ لہذا میں کھیلوں کے مضامین سے متعلقہ انتظامی امور کی انجام دہی چاہتا ہوں۔
2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟
جواب: میرے تخلیق کردہ کرکٹ دوروں اور دنیا بھر میں ہونے والی فرنچائز کرکٹ لیگز سے متعلقہ تمام صفحات (یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں) میرے لیے لائق فخر ہیں۔
3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورت حال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورت حال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟
جواب: میں نے کسی عوامی گفتگو میں تو ابھی حصہ نہیں لیا البتہ کافی صارفین سے تبادلہ خیال صفحات پر فارمل بات چیت ہوتی ہے اور میرے رویے کے بارے میں وہی رائے دے سکتے ہیں۔ میں مستقبل میں بھی تمام صارفین خصوصی طور پر نئے صارفین کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آنے کی کوشش اور امید کرتا ہوں۔
4. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔
جواب: میں جناب طاہر صاحب، ابوالحسن راجپوت صاحب اور عافیؔ صاحب کے رویوں سے بہت متاثر ہوں اور انہی کا طریقہ کار خود بھی اپنانا چاہتا ہوں۔
تائید
تنقید
- تنقید آپ نے یہ کہہ کر کہ "میں اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر فعال منتظم ہوں" فریب سے کام لیا ہے۔ آپ اردو ویکیپیڈیا پر منتظم نہیں ہیں اور اگر ہیں تو یہ رائے شماری فضول ہے۔ میں اس وقت آپ کی تائید کرنے سے قاصر ہوں۔ آپ نے آج تک کسی تنظیمی کام میں نہ کوئی کارنامہ انجام دیا ہے اور نہ اس کی دلیل پیش کی ہے۔ کرکٹ سے متعلق منتخب مضامین میں حصہ ڈالیے اور کچھ انتظامی امور میں حصہ لیجیے جیسے اسپیم رپورٹنگ، صفحات کی حذف شدگی پر مباحث وغیرہ تو شاید برادری آپ کو اگلے کچھ سال بعد اس کا اہل سمجھے ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 11:07، 24 جنوری 2023ء (م ع و)
- عافی صاحب آپ میرے اعداد و شمار دیکھ سکتے ہیں جن کے مطابق میں نے گزشتہ ماہ میں 800 سے زائد ترامیم کی اور میں ویکیپیڈیا پر چار سال سے موجود ہوں اور یہ اردو ویکیپیڈیا کی ضرورت (6 ماہ سے موجود اور 6 ماہ میں 180 ترامیم) سے خاصی زیادہ ہیں۔ البتہ میری اصلاح کرنے کا شکریہ۔ میں کوشش کروں گا کہ آپ کے بتائے ہوئے اس معیار پر پورا اتر کر کچھ مدت کے بعد نامزدگی کی درخواست پیش کروں۔ والسلام! بلال طاہر تبادلہ خیال
تبصرہ
تبصرہ: - السلام علیکم۔ پہلے سوال کے حوالے سے آپ کوئی خاص بات بتا نہیں سکے کہ اگر آپ کو منتظم کا درجہ حاصل ہو جائے تو آپ کو ذاتی طور پر کیسا فایدہ ہو گا۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں، فالوقت آپ اپنے مقاصد کو پورا کرنے میں آپ کا موجودہ درجہ اور اجازات کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرتے۔ نعم البدل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:33، 24 جنوری 2023ء (م ع و)
تبصرہ: - ایضًا۔ ویسے ذاتی طور آپ کو نیک تمنائیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:54، 25 جنوری 2023ء (م ع و)
- بہت شکریہ مزمل الدین بھائی۔ بلال طاہر تبادلہ خیال
تبصرہ:
صارف:بلال طاہر مجھے آپ سے دلی ہمدردی ہے کہ جناب نے منتظم بننے کی خواہش کی لیکن کوئی آپ کو صحیح رہنمائی نہیں کررہا اردو ویکیپیڈیا پر کسی منتظم کاآپ کو نامزد کرنا لازمی ہے دوسرا یہاں کا معمول یہ بھی ہےکہ جب کوئی منتظم بنتا ہے تو مہینوں غائب ہوجاتا ہے آپ دلجمعی سے اپنے کام میں مشغول رہیں--ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:45، 25 جنوری 2023ء (م ع و)
- بہت شکریہ ابو السرمد محمد یوسف بھائی۔ بلال طاہر تبادلہ خیال
تبصرہ: آپ اپنی محنت اور کوشش جاری رکھیں۔ آپ کھیلوں کی دنیا میں اردو ویکیپیڈیا کو روشن کر رہے ہیں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:18، 14 فروری 2023ء (م ع و)
نتیجہ
|
اوپر موجود رائے شماری اپنے اختتام کو پہنچی اور بلال طاہر منتظم نہیں بنائے گئے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 04:38، 16 فروری 2023ء (م ع و)