ٹائیفائڈ بخار (انگریزی: Typhoid fever) بیکٹیریائی انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ بچے اور کبھی کبھار جواں سال اور معمر لوگ بھی بہت زیادہ بیمار ھو سکتے ہیں۔ یہ لوگ کبھی کبھار علاج کے بغیر وفات بھی پا سکتے ہیں۔ یہ بیماری ان ممالک میں عام ہے جن میں صحت و صفائی کا نظام بہت خراب ہے۔ بیماری کے پھیلنے کی بڑی وجہ پانی کی ناصافی ہو سکتی ہے۔ بر صغیر کے ممالک جیسے کہ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں اس بیماری کے مریض بہ کثرت دیکھنے میں آتے ہیں۔ تاہم، کینیڈا، ریاستہائے متحدہ امریکا وغیرہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں اس بیماری کے معاملات کم ہی سامنے آتے ہیں۔ اس بیماری کو اردو میں میعادی بخار بھی کہتے ہیں۔

ٹائیفائڈ سے روک تھام کے لیے ایک خاندان ویکسین حاصل کر رہا ہے۔

اس کی علامات کچھ اس طرح کی ھوتی ہیں:

  • بخار آہستہ آہستہ 39 سے 40 ڈگری تک بڑھتا ہے۔
  • سر درد
  • گلے کی خرابی
  • تھکاوٹ
  • طاقت میں کمی
  • قبض
  • ڈائیریا
  • پیٹ اور چھاتی پر عارضی گلابی دھبوں کا پڑنا[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ٹائیفائڈ یا معیادی بخار"۔ 2020-09-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-05-18