ٹھری میرواہ سندھ پاکستان کا ایک شہر ہے جو ضلع خیرپور میں واقع ہے۔ ٹھری میرواہ انتظامی اعتبار سے ضلع خیرپور سندھ کی ایک تحصیل ہے۔ضلع خیرپور کے میرواہ تعلقہ اور میرواہ سب ڊويزن کا صدر مقام ہے۔ ٹھری میرواہ ضلع خيرپور کے قديم شہروں میں سے ایک ہے، پاکستان کی تخلیق سے پہلے ٹھری میرواہ کچھ دکانوں کے ساتھ ایک کاروباری مرکز تھا، دن بدن یہ اب مُسلسَل پھیل رہا ہے۔[1]

ٹھری میرواہ
ملک پاکستان
Provinceسندھ
ضلعخیرپور
بلندی45 میل (148 فٹ)
آبادی (2014)
 • کل300,000
منطقۂ وقتPST (UTC+5)
کالنگ کوڈ0243
یونین کونسلوں کی تعداد10
Number of Villages of Thari Mirwah3000

شہر کی تاریخ

ترمیم

ٹھری میرواہ نام ٹھری کے لفظ سے ماخوذ ہے جو ایک دکان دار خاتون کا نام ہے اور میرواہ سکھر بیراج کی مشرقی جانب کی ایک نہر ہے جو سکھر بیراج پر دریائے سندھ سے نکالی جاتی ہے اور یہ شمال سے جنوب کی طرف بہتی ہے۔ شہر ٹھری کو جوگی برادری نے قائم کیا تھا اور دفاتر، اسکول، اسپتال قائم کرنے کے لیے اپنی زمین حکومت کو عطیہ کی تھی۔ وڈیرو پیرانو جوگی نے ٹھری میں رورل ہیلتھ سنٹر کے قیام کے لیے اپنی زمین حکومت کو عطیہ کر دی۔

ٹھری میرواہ شہر میرواہ سب ڈویژن کا دار الحکومت ہے، جس کا نام میر علی مراد خان تالپور کے نام پر رکھا گیا، جو ریاست خیرپور کے دوسرے حکمران اور میرواہ شاخ کی اولاد تھے۔

آباديات

ترمیم
 
Thari Mirwah-2016

ٹھری میرواہ خیرپور میں ایک گُنجان آبادی والا شہر ہے۔ یہاں بہت بہت سی برادرياں رہائش پزیر ہیں جن میں ملاح، جوگی،بانبھن،شر،انصاری،کبر،ويسر،مانڈن،راجپر،بھٹی،ڈہر،سولنگی،جلبانی،لغاری،شينا(پنجابی)،دشتی،راجپوت هندو، راجڑ، پرہياڑ، گوپانگ وغیرہ شامل ہیں۔

ملحقہ شہر

ترمیم
  1. سیٹھارجہ، تقریبا 30کلومیٹر
  2. نوابشاہ نوابشاهه، تقریبا 109 کلومیٹر
  3. محرابپور، تقریبا 35کلومیٹر
  4. رانی پور، تقریبا 40کلومیٹر
  5. کنب، تقریبا 40کلومیٹر
  6. سوئی گیس شہر، تقریبا 20کلومیٹر
  7. ہنگورجا، تقریبا 35کلومیٹر
  8. دُبی
  9. فريدآباد
  10. مينگهو فقير شر

تعليم

ترمیم

ٹھری میرواہ میں ایک سرکاری بوائز ہائی اسکول، ایک گرلز ہائی اسکول، ایک گورنمنٹ ڈگری کالج، گورنمنٹ مونو ٹیکنیکل کالج ہے۔ اور مسلم پبلک اسکول ٹھری میرواہ ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

(مراجع)

ترمیم