ٹیکٹیکل میزائل
ٹیکٹیکل میزائل یا نان سٹریٹجک ہتھیار ان چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کو کہا جاتا ہے جو دوران جنگ، فوجوں کے آمنے سامنے ہونے کے باوجود استعمال کیے جا سکتے ہیں۔[1]
یہ ہتھیار اتنے چھوٹے اور محدود دائرہ اثر والے ہوتے ہیں کہ انھیں دشمن کی پیش قدمی کی صورت میں اپنی سرزمین پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہتھیار ایک گولی کی صورت میں ایک مخصوص بندوق سے بھی چلائے جا سکتے ہیں۔
پاکستان کا37میل (60کلومیٹر) تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل (حتف-9) نصر ٹیکٹیکل میزائل ایک ایسا جوہری میزائل ہے، جو امریکا کے پاس بھی نہیں۔[2]