پاکستان میں افغانی
پاکستان میں افغانی پناہ گزین وہ افغانی شہری ہیں جو افغانستان میں جاری لڑائی کی وجہ سے پاکستان میں مقیم ہیں۔ ان پناہ گزینوں میں تاجر،سفارتکار،سیاح،طالب علم اور دیگر شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ پہلی مرتبہ افغانستان سے لوگ پاکستان آنا اس وقت شروع ہوئے جب 1980ء کی دہائی میں افغانستان میں سوویت جنگ شروع ہوا۔ بمطابق دسمبر 2012، پاکستان میں 1.7 ملین افغانی پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم ہیں جن میں خیبر پختونخوا،قبائلی علاقہ جات،بلوچستان شامل ہیں،اس کے علاوہ ملک کے باقی دو صوبوں پنجاب اور سندھ کے کچھ شہری علاقوں میں بھی افغانی مقیم ہیں۔ پچھلے 30 سال سے پاکستان میں کئی افغانی ہیں جو یہاں ہی پیدا ہوئے اور بڑے پلے جن میں سے کچھ نے پاکستانی شناختی کارڈ بھی حاصل کیا ہے۔
کل آبادی | |
---|---|
(c. 1.5 ملین رجسٹرڈ افغانی بمطابق UNCHR [1] c. 2.7 ملین پاکستانی اعلیٰ حکام کے مطابق رجسٹرڈ اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانی[2] پاکستان کے کل آبادی کا 1۔5 فیصد (2012)) | |
زبانیں | |
پشتو زبان · دری · ہزارگی زبان · اردو · انگریزی زبان(پاکستانی انگریزی) · دیگر دیگر زبانیں | |
مذہب | |
اسلام | |
متعلقہ نسلی گروہ | |
افغان مہاجرین |