پوپٹی ہیرانندانی
پوپٹی ہیرانندانی (انگریزی: Popati Hiranandani) بھارت سے تعلق رکھنے والی سندھی زبان کی شاعرہ، ماہر تعلیم، افسانہ نگار، ناول نگار، مضمون نگار اور حقوق نسواں کی علمبردار تھیں۔17ستمبر 1924ء کو حیدرآباد، سندھ، بمبئی پریزیڈنسی میں عامل خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے کندن مل گرلز ہائی اسکول اور میراں کالج حیدرآباد سے تعلیم حاسل کی۔ 1943ء میں بنارس ہندو یونیورسٹی سے سنسکرت میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد بھارت منتقل ہوگئیں، وہاں ایم اے کی ڈگری بھی حاصل کی۔ بعد از تعلیم تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوگئیں۔[2] وہ کرشن چند چیلارام کالج بمبئی کے سندھی شعبہ سے بطور چیئرپرسن سبکدوش ہوئیں۔ انھوں نے ناول، فسانے، سوانح، خودنوشت، تراجم، شاعری کی اصناف میں 60 سے زائد کتابیں تحریر کیں۔[3][4] ان کی خودنوشت سوانح مھنجی حیاتی جا سونا روپا ورق پر ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے 1982ء میں ساہتیہ اکیڈمی اعزاز برائے سندھی ادب، وومن آف دی ائیر (1988ء)، انٹرنیشنل لطیف ایواڈ (دبئی، 1990ء)، سندھی اکیڈمی ایواڈ (1993ء) اور اکھل بھارت سندھی بولی ائیں ساہت سبھا ایوارڈ (1998) مل چکے ہیں۔ پوپٹی ہیرانندانی 16 دسمبر 2005ء میں بمبئی، بھارت میں وفات پا گئیں۔[5]
پوپٹی ہیرانندانی | |
---|---|
(سندھی میں: پوپٽي هيرا ننداڻي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 ستمبر 1924ء [1] حیدرآباد ، بمبئی پریزیڈنسی |
وفات | 16 دسمبر 2005ء (81 سال)[1] ممبئی ، بھارت |
شہریت | برطانوی ہند بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | بنارس ہندو یونیورسٹی |
تعلیمی اسناد | بی اے ، ایم اے |
پیشہ | شاعر ، افسانہ نگار ، مترجم ، ناول نگار ، مضمون نگار |
پیشہ ورانہ زبان | سندھی |
اعزازات | |
ساہتیہ اکیڈمی اعزاز برائے سندھی ادب (1982) |
|
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb16615156b — بنام: Popaṭī Hīrānandāṇī — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ "Popati Hiranandani"۔ Sindhishaan۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2023
- ↑ Meet the Author: Popati Hiranandani, ساہتیہ اکیڈمی, 17 September 1991.
- ↑ "Popati Hiranandani"۔ South Asian Literary Recordings Project۔ New Delhi: لائبریری آف کانگریس۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2020
- ↑ "پوپٽي هيراننداڻي"۔ انسائیکلوپیڈیا سندھیانا (بزبان سندھی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2023