پپامل
پپامل بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے کوئمبتور علاقے سے تعلق رکھنے والی 105 سالہ خاتون ہیں جنہیں ملک میں قومی سطح کا اعلٰی اعزاز پدم شری قوم کی 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر دیا گیا تھا۔ یہ اعزاز ان کے قدرتی طریقہ زراعت یا آرگینک فارمنگ میں پہل کی وجہ سے دیا گیا تھا۔ پپامل کے اعزاز کی ایک بڑی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان کی عمر میں شاید دنیا کے کسی بھی حصے میں قیام پزیر کسی بھی دوسرے شخص کو اس طرح کا اعزاز تا حال نہیں دیا گیا ہے۔[3]
پپامل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1914ء [1] |
تاریخ وفات | 27 ستمبر 2024ء (109–110 سال)[2] |
شہریت | برطانوی ہند ڈومنین بھارت بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | کسان |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمپپامل حالانکہ 105 سال کی عمر کی ہو چکی ہیں، مگر پدم شری اعزاز کے اعلان کے وقت تک بھی وہ اپنے کھیت میں کرتی رہیں۔ ان کا کھیت تھیکمپٹی (Thekkampatti) گاؤں میں واقع ہے جو کوئمبتور ضلع کی بھوانی ندی کے کنارے بسا ہے۔ پپامل اپنے کھیت موٹے اناج، دال، سبزیاں اگاتی رہی ہیں۔ یہ کھیت 2.5 ایکڑ رقبے میں واقع ہے۔ قدرتی زراعت پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ پپامل مختلف زرعی تقاریب کا بھی حصہ بنتی رہی ہیں اور اپنی مہم کو بھی فروغ دیتی رہی ہیں۔[4]
مشاہیر کا رد عمل
ترمیمپپامل کے پدم شری یافتگی کے اعلان کا کئی مشاہیر نے خیر مقدم کیا۔ ریاست کی پارٹی ڈی ایم کے کے قائد ایم کے اسٹالن نے ٹویٹر پپامل کو مبارک باد ریتے ہوئے اس بات پر دلی مسرت کا اظہار کیا کہ مثالی تمل شخصیات اپنے گراں قدر تعاون کے لیے دنیا میں تسلیم کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کیا کہ بڑے کام کے لیے عمر کوئی قید نہیں ہے۔ ملک کے سابق کرکٹ کھلاڑی وی وی ایس لکشمن نے بھی اسی طرح کافی عمر رسیدگی میں موصولہ اس قومی اعزاز پر پپامل کو مبارک باد پیش کیا اور اپنی طرف انتہائی تسلیم شدگی کا اظہار کیا۔ [4]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ The Hindu — اخذ شدہ بتاریخ: 28 جنوری 2021
- ↑ https://www.thehindu.com/news/cities/Coimbatore/organic-farmer-pappammal-dies-at-the-age-of-109/article68691930.ece — اخذ شدہ بتاریخ: 27 ستمبر 2024
- ↑ Padma Shri at 105, meet the Coimbatore grandma who is giving a leg up to organic farming
- ^ ا ب Organic farming pioneer: 105-year-old woman farmer from Coimbatore awarded Padma Shri