عشقیہ خط، پیار کا خط، محبت آمیز خط یا پیار بھرا خط (انگریزی: Love letter) ایک طریقہ ہے جس کے ذریعہ مرد اور خواتین صدیوں سے دوسرے کے تیئیں نرم گوشہ جذبات کا اظہار کرتے آئے ہیں۔ ان خطوط کو کسی زمانے میں تحریری شکل میں دست بدست دیا جاتا تھا، تو کبھی پیام رساں کبوتر یا ڈاک کے ذریعے بھیجا جاتا رہا ہے۔ خط میں محبت سے جڑا سیدھا سادہ پیام چند لفظوں میں بیان ہو سکتا ہے یا پھر اس میں محبت اور وجہِ محبت کو کافی وسیع انداز میں بیان کیا جا سکتا ہے۔ خط میں جذبات کے اظہار کے لیے کئی قدیم اور گھسے پٹے فقروں کا استعمال ہو سکتا ہے، جیسے کہ جب سے دیدار ہوا ہے، دل دوسرے شخص کا ہو گیا ہے یا پھر اس شخص کے بنا زندگی کا تصور اب ممکن نہیں۔ اس میں کبھی فلمی یا مشہور تحریروں سے مکلموں کی نقل بھی ممکن ہے۔ اس میں شعر و شاعری کا سہارا بھی ممکن ہے۔ تصویری مواد بھی ممکن ہے، مثلًا معشوق کی تصویر کا اتارا جانا اور اس کے ساتھ کوئی پیام۔ یا پھر دل کی تصویر جس کے ساتھ تیر کا چبھنا اتارا جاتا ہے، جس سے دل کی بے چینی اور اس کے اندر کی چُبھن کا اظہار ممکن ہے۔

جاپانی زپان میں لکھا گیا ایک محبت آمیز خط۔ اس خط میں جذبات کے اظہار کے لیے مختصر متن کے علاوہ طوطے کو بھی اتارا گیا ہے۔

انٹرنیٹ اور موبائل دور

ترمیم

انٹرنیٹ کے دور پیار کے خطوط کی نوعیت اور ان کی ہیئت بدل گئی ہے۔ خط کی جگہ پر کئی بار ای میل روانہ کیے گئے ہیں جن میں دلی جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر، جسے یوم عاشقان سمجھا جاتا ہے، ای کارڈ روانہ کیے گئے ہیں جن میں دلی جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسی طرح موبائل فون کے عام ہونے کے ساتھ ساتھ راست گفتگو کے علاوہ محبت آمیز ایس ایم ایس بھی جذبات کے اظہار کا ایک ذریعہ بن گئے۔ اسمارٹ فون کے عام ہونے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ بھی دلی جذبات کے اظہار، متن سے بھرے پیام کے ارسال، تصاویر کی روانگی، گفتگو اور ویڈیو کال کا اہم اہم ذریعہ بن گیا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم