پیشہ ورانہ کھیل (انگریزی: Professional sports) ایسے کھیل ہیں جن میں کھلاڑی اپنی کار کردگی کے بدلے رقمی معاضہ کماتے ہیں۔ پیشہ ورانہ کھلاڑیوں کا وجود ذرائع ابلاغ اور عوام الناس میں تفریح کے ابھرتے جذبات کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے کھیل کی تنظیمیں اور ٹیمیں خطیر آمدنیوں کا مشاہدہ کر رہی ہیں۔[1] اسی کی وجہ سے کافی زیادہ کھلاڑی لوگ پیشہ ورانہ کھیلوں کو اپنا اولین کیریئر بنا رہے ہیں۔ وہ لوگ زیادہ سے زیادہ وقت صلاحیتوں کو بڑھانے، جسمانی ساخت کو ابھارنے اور جدید دور کی کامیابیوں سے ہم کنار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔[1] پیشہ ورانہ نوعیت کی وجہ سے یہ کھیل بھی بے حد مقبول ہوئے ہیں۔[1]

کچھ مقبول عام پیشہ ورانہ کھیل ترمیم

دنیا کے ہر قطعے میں کچھ نہ کچھ کھیل بے حد مقبول ہوئے ہیں۔ مثلًا بھارت اور پاکستان میں کرکٹ ایک عام پیشہ ورانہ کھیل ہے۔ یہ درجہ فرانس اور جرمنی جیسے ملکوں میں فٹ بال کو حاصل ہے۔ چین میں پیراکی پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکا میں بیس بال اور رگبی بہت مقبول ہیں۔ جاپان میں سومو کشتی بہت مقبول ہے۔

ان عالمی کھیلوں کے ان کے قطعوں میں مقامی کلب اور ٹیمیں ہیں۔ یہاں کے لوگ دیوانہ وار ٹی وی ان کھیلوں کے مقابلے دیکھتے ہیں۔ لوگ بے حد جذباتی ہو جاتے ہیں اور کئی بار ان کھیلوں سے حب الوطنی منسوب کرتے ہیں اور کھلاڑیوں پر جیت کے لیے زبر دست دباؤ پڑتا ہے۔

ان عالمی کھیلوں کے علاوہ کچھ روایتی کھیل بھی ہیں جنہیں پیشہ ورانہ طور پر دنیا کے مختلف حصوں میں کھیلا جاتا ہے۔ بھارت اور پاکستان میں کبڈی ایک ایسا ہی کھیل ہے۔ اس کھیل کو بھی مقامی اور قومی سطح پر کافی پزیرائی حاصل ہے۔ اگر چیکہ عالمی سطح پر یہ کھیل زیادہ مقبول نہیں ہیں اور دنیا کے بیش تر ممالک میں یہ کھیل نہیں کھیلے جا رہے ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ Andy Miah Sport & the Extreme Spectacle: Technological Dependence and Human Limits (PDF) Unpublished manuscript, 1998