پیٹروچائنا (انگریزی: PetroChina) (آسان چینی: 中国石油天然气股份有限公司; روایتی چینی: 中國石油天然氣股份有限公司; اویغور: چوڭگو نېفتى‎) ایک چینی تیل اور گیس کمپنی ہے اور یہ ریاستی ملکیت کی چین قومی پٹرولیم کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ہے۔ اس صدر دفتر ضلع ڈونگچینگ، بیجنگ میں واقع ہے۔ [3] یہ چین کی تیل کی پیداور کی دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے۔ [4] اس کی تجارت ہانگ کانگ اور نیو یارک میں ہوتی ہے مرکزی انٹرپرائز نے نومبرء 2007ء میں شنگھائی میں اس کے اسٹاک جاری کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا اور تب سے یہ شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں بھی دستیاب ہے۔ [4]

پیٹروچائنا
عوامی
تجارت بطورایس ایس ای: 601857
ایس ای ایچ کے857
نیویارک اسٹاک ایکسچینجPTR
آئی ایس آئی اینCNE1000007Q1
CNE1000003W8
صنعتتیل اور گیس
قیامنومبر 5، 1999؛ 24 سال قبل (1999-11-05)
صدر دفترضلع ڈونگچینگ، بیجنگ، چین
علاقہ خدمت
عالمی، اہم مارکیٹ چین میں
کلیدی افراد
ژؤ جیپنگ(چیئرمین)
وانگ دونگجن (سی ای او)[1]
مصنوعاتایندھن، چکنائو، قدرتی گیس، پیٹروکیمیکل
آمدنیIncrease CN¥2,015,890 ملین (2017)[2]
Increase CN¥67,722 ملین (2017)[2]
Increase CN¥36,793 ملین (2017)[2]
کل اثاثےIncrease CN¥2,404,612 ملین (2017)[2]
کل ایکوئٹیIncrease CN¥1,381,319 ملین (2017)[2]
ملازمین کی تعداد
303,032 (2018) [2]
مالک کمپنیچین قومی پٹرولیم کارپوریشن
ویب سائٹpetrochina.com.cn/ptr/

تاریخ ترمیم

پیٹروچائنا ایک مشترکہ اسٹاک کمپنی کے طور پر 5 نومبر، 1999ء کو قائم ہوئی۔ اسے عوامی جمہوریہ چین کے کمپنی قانون کے تحت محدود ادائیگی واجبات کے ساتھ قائم کیا گیا۔

اگرچہ پیٹروچائنا ایشیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی ہے، یہ کامیابی کارپوریٹ مینجمنٹ کا نتیجہ ہو سکتی ہے، لیکن اس کی ایک وجہ جین میں تیل کی مصنوعات کے تھوک اور خوردہ کاروبار میں زیادہ مقابلہ نہ ہونا بھی ہو سکتا ہے۔

مئی 2007ء کے شروع میں کمپنی نے اعلان کیا کہ اس نے ملک کے شمال مشرقی ساحل پر دہائی کی چین کی سب سے بڑی تیل کی تلاش کی ہے۔ اس آئل فلیڈ کا نام "جیدونگ نانپو آئل فلیڈ" ہے اور یہ خلیج بوہای میں واقع ہے۔ [5] مئی 2008ء میں ان کی توقعات کم ہوئیں۔ [6]

پیٹروچائنا ضلع دوشانزی کی ریفائنری 24 ستمبر، 2009ء کو مکمل طور پر فعال ہو گئی۔ یہ ریفائنری چین کی سب سے بڑی ریفائنری ہے جس کی سالانہ صلاحیت 10 ملین ٹن تیل اور 1 ملین ٹن ایتھیلین (پٹرولیم اور قدرتی گیس سے حاصل ہونے والی ایک میٹھی اور بے رنگ گیس) ہے.

عوامی جمہوریہ چین نے "نیپال آئل کارپوریشن" کے ساتھ 2016ء میں ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے مطابق پیٹروچائنا نیپال کی پٹرولیم کی کھپت کا 30 فی صد حصہ قراہم کرے گی۔ چین نے نیپال کی بلدیہ پانچکھال تک پائپ لائن کی تعمیر اور ایک تخزینی ڈپو تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ [7]

2017ء میں، پیٹروچائنا کے حصص تجارتی منڈیوں میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مزید بڑھ گئے ہیں۔ [8]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Executive Profiles"۔ Petrochina.com.cn۔ 29 جنوری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2018 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث "Annual Report 2017" (PDF)۔ PetroChina Company Limited, مارچ 22, 2018۔ 19 جون 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مئی 29, 2018 
  3. "Contact Us آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ petrochina.com.cn (Error: unknown archive URL)." PetroChina. Retrieved on July 8, 2010. "Address: 9 Dongzhimen North Street, Dongcheng District, Beijing, P.R.China."
  4. ^ ا ب Analysts express optimism about Chinese shares (Xinhuanet.com, with source from Shanghai Daily)
  5. "China claims major oil field find"۔ BBC News۔ May 4, 2007۔ اخذ شدہ بتاریخ May 22, 2010 
  6. "China: PetroChina's Jidong Nanpu oil field smaller than originally thought"۔ Energy-pedia.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2018 
  7. "PetroChina to increase investment in oil, gas business despite financial crisis_English_Xinhua"۔ News.xinhuanet.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2017 
  8. "PetroChina's shares fuelled by increase in natural gas prices"۔ South China Morning Post (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2017