چبیانہ ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔ ریلوے اسٹیشن پرانے اور تاریخی ریلوے ٹریک بہاولنگر  منچن آباد ریلوے ٹریک پر دونوں شہروں کے تقریباً وسط میں واقع ہے۔ اس ویران اور کھنڈر ریلوے اسٹیشن چبیانہ کی بوسیدہ اور ٹوٹی پھوٹی عمارت موجود ہے جس میں آج کل اردگرد کے کسانوں نے گرمی کے موسم میں اس ریلوے اسٹیشن کی عمارت میں اپنے  مویشی باندھے ہوئے تھے۔ کسی دور میں یہ ریلوے اسٹیشن شاد و آباد تھا اور اس علاقے کے شمال اور جنوب کے لوگوں کو ریل گاڑی کے ذریعے دوسرے علاقوں ملانے کا واحد ذریعہ تھا مگر بسوں، لاریوں اور دیگر ذرائع آمد و رفت کے آ جانے سے اور اس علاقے کی ریل گاڑی خسارے کی وجہ سے بند کر دی گئی اور دیگر ریلوے اسٹیشنوں کی ریلوے اسٹیشن چبیانہ بھی بیکار ہو گیا۔ تاہم ابھی تک اس کی  بوسیدہ عمارت اپنے سینے پر شاندار ماضی کی  یادگار سجائے کھڑی ہے ۔

چبیانہ ریلوے اسٹیشن
Chabiana Railway Station
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)سمہ سٹہ-امروکہ برانچ لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈCBA[1]
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
متی رویا سمہ سٹہ-امروکہ برانچ لائن منچن آباد
بطرف امروکہ
نقشہ

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Loading Stations"۔ پاکستان ریلویز۔ 2023-09-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-09-25

بیرونی روابط

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔