چراغ پاسوان
چراغ پاسوان (انگریزی: Chirag Paswan) بھارتی اداکار اور سیاست دان ہیں۔ وہ مرحوم رام ولاس پاسوان کے فرزند ہیں۔ رام ولاس پاسوان نے اپنی حیات میں ہی انھیں لوک جن شکتی پارٹی کا صدر بنا دیا تھا۔[3][4]
چراغ پاسوان | |
---|---|
شخصی معلومات | |
پیدائش | 31 اکتوبر 1982ء (42 سال) کھگڑیا |
شہریت | بھارت [1] |
جماعت | لوک جن شکتی پارٹی [2] |
والد | رام ولاس پاسوان |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان [1]، اداکار |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
وہ بہار کے جموئی پارلیمانی حلقہ سے 16ویں لاک سبھا کے لیے بھارت کے عام انتخابات، 2014ء میں منتخب ہوئے جبکہ ان کے والد حاجی پور پارلیمانی حلقہ سے چنے گئے۔ دونوں نے لوک جن شکتی پارٹی کے ٹکٹ انتخابات میں حصہ لیا تھا۔[5]
ابتدائی زندگی اور اداکاری
ترمیمان کی ولادت 31 اکتوبر 1982ء کو ہوئی۔ ان کے والد مشہور سیاست دان، لوک جن شکتی پارٹی کے بانی اور سابق صدر اور کئی بار مرکزی وزیر رہے رام ولاس پاسوان ہیں اور والدہ رینا پاسوان ہیں۔[6] انھوں نے انجینئری میں گریجویشن کیا۔[7][8] انھوں نے 2011ء کی فلم ملیں نا ملیں ہم میں کنگنا راناوت کے ساتھ اداکاری کی تھی۔[9]
سیاسی سفر
ترمیم2014ء میں انھوں نے جموئی پارلیمانی حلقہ سے لوک جن شکتی پارٹی کے ٹکٹ سیاسی میدان میں طبع قسمت آزمائی کی۔ جہاں انھوں نے راشٹریہ جنتا دل کے سودھانشو شیکھر بھاسکر کو 85 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ 2019ء کے انتخابات میں بھی وہ اس نشست کو بچانے میں کامیاب رہے جس میں انھیں کل 528,771 ووٹ حاصل ہوئے اور بھودیو چودھری کو شکست دی۔[10]
وہ ایک غیر منافع بخش تنظیم بنام “چراغ کا روزگار“ کے صدر ہیں۔ اس کے تحت وہ اپنی ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کو نوکری دلواتے ہیں۔[11] اس دوران وہ متعدد کمیٹیوں کے رکن اور صد رنشین رہے۔
بہار اسمبلی انتخابات، 2020ء سے قبل انھوں نے ‘بہار اول بہاری اول‘ کا نعرہ دیا اور اس کا مقصد بہار کے نوجوانوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرنی تھی۔ انھوں نے کہا کہ بہار کو اول درجہ کی ریاست بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ وہ ترقی اور بہبود میں یقین رکھتے ہیں۔[12]
فلمیں
ترمیم- 2011ء ملیں نا ملیں ہم
اعزازات
ترمیم2012ء میں استارڈسٹ اعزازات میں انھیں فلم ملیں نا ملیں ہم کے لیے سپر اسٹار آف ٹومارو کے لیے نازمد کیا گیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب https://web.archive.org/web/20190820105457/https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/ — سے آرکائیو اصل فی 20 اگست 2019
- ↑ https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/
- ↑ "Chirag Paswan: His father's son"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2020-10-12۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اکتوبر 2020
- ↑ Tribune News Service۔ "Ram Vilas Paswan backs son Chirag in LJP's political decisions related to Bihar"۔ Tribuneindia News Service (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2020
- ↑ "LJP chief Ram Vilas Paswan, son Chirag Paswan win"۔ Daily News & Analysis۔ 16 مئی 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2014
- ↑ http://164.100.47.194/Loksabha/Members/MemberBioprofile.aspx?mpsno=4777&lastls=17
- ↑ "Political sons shun politics"
- ↑ "Jamui MP Chirag Paswan of LJP"
- ↑ "Politics over Bollywood for Ram Vilas Paswan's actor-son Chirag"۔ India Today۔ 11 جون 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2014
- ↑ "Jamui Election Results 2019 Live Updates: Chirag Kumar Paswan of LJP Wins"۔ News18۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2019
- ↑ "Chirag Ka Rojgar, director Saurabh Pandey"۔ 29 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2019
- ↑ "Archived copy"۔ 23 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2020