چناب ویسٹ بنک ریلوے اسٹیشن

چناب ویسٹ بنک ریلوے اسٹیشن پاکستان کے شہر مظفرگڑھ میں ملتان مظفرگڑھ روڈ پر دیائے چناب کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ یہ ریلوے اسٹیشن شیرشاہ کوٹ ادو ، داؤد خیل، اٹک برانچ لائن پر پہلا ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہاں سے ملتان سے راولپنڈی کے درمیان براستہ مظفرگڑھ، کوٹ ادو، لیہ، بھکر، میانوالی، داؤد خیل، جنڈ، بسال، اٹک جانے والی تھل ایکسپریس اور مہر ایکسپریس گزرتی ہیں جبکہ لال پیر ، مظفرگڑھ تھرمل ، کندیاں، داؤد خیل اور کوہاٹ جانے والی مال بردار گاڑیاں بھی یہیں سے گزرتی ہیں۔ یہ ML-1 اور ML-2 کے درمیان سے سب سے اہم لنک سمجھا جانے والا ٹریک ہے۔ چناب ریسٹ ہاؤس مظفر گڑھ دریاۓ چناب کے مغربی کنارے چناب ویسٹ بنک ریلوے سٹیشن کے عقب میں ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلہ پر حفاظتی بند پر تعمیر کیا گیا ہے۔ سٹیشن سے ریسٹ ہاؤس تک ریلوے ٹریک بچھا ہوا ہے جس پر ریل ٹرالی میں مہمان سیاحوں کو ریسٹ ہاؤس تک پہنچایا جاتا ہے۔

چناب ویسٹ بنک ریلوے اسٹیشن
Chenab West Bank Railway Station
محل وقوعملتان مظفرگڑھ روڈ، نزد پل چناب
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)شیر شاہ-کوٹ ادو برانچ لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈCWB
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
شیر شاہ جنکشن
ٹرمینس
شیر شاہ-کوٹ ادو برانچ لائن مظفرگڑھ
Map

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔