چوہدری شیر علی خان
چوہدری شیر علی خان، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 2008 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔
چوہدری شیر علی خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 جولائی 1961ء (63 سال) راولپنڈی |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ایچی سن کالج |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمچوہدری شیر علی خان 24 جولائی 1961 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج سے حاصل کی۔ انھوں نے بیچلر آف سائنس کی ڈگری 1981 میں ایف جی سرسید کالج سے حاصل کی۔ [1]
سیاسی کیریئر
ترمیمچوہدری شیر علی خان 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-17 (اٹک-III) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 41,409 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست دی۔ وہ ملک عطا محمد خان اور ملک سعید محمد خان کے کزن ہیں۔ 2010 میں انھوں نے مسلم لیگ ق چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ [2] وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 18 (اٹک-IV) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ جون 2013 میں انھیں وزیر اعلیٰٰ شہباز شریف کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں مائنز اینڈ منرل کا اضافی قلمدان دے کر پنجاب کا صوبائی وزیر توانائی بنایا گیا۔ وہ نومبر 2013 تک وزیر توانائی رہے۔ [3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 14 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018
- ↑ "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2018
- ↑ "Notification - Results Punjab Assembly 2013 election" (PDF)۔ ECP۔ 20 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018