چوہدری محمد اشرف
چوہدری محمد اشرف، ایک پاکستانی سیاست دان ہے جو اگست 2018 سے اگست 2023 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے۔ اس سے قبل وہ جون 2013 سے مئی 2018 تک رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
چوہدری محمد اشرف | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 اکتوبر 1935ء (89 سال) |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
مناصب | |
رکن چودہویں قومی اسمبلی پاکستان | |
رکن سنہ 1 جون 2013 |
|
حلقہ انتخاب | حلقہ این اے۔161 |
پارلیمانی مدت | چودہویں قومی اسمبلی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیموہ 20 اکتوبر 1935 کو پیدا ہوئے۔ [1]
سیاسی کیریئر
ترمیمچوہدری محمد اشرف نے 2002 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ این اے 161 (ساہیوال-II) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ انھوں نے 38,207 ووٹ حاصل کیے اور وہ نشست آزاد امیدوار رانا طارق جاوید سے ہار گئے۔[2][3] انھوں نے 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ این اے 161 (ساہیوال-II) سے پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے طور پر قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا لیکن وہ ناکام رہے۔ انھوں نے 33,110 ووٹ حاصل کیے اور وہ نشست غلام فرید کاٹھیا سے ہار گئے۔[4] وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ NA-161 (ساہیوال-II) سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 94,012 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک محمد یار ڈھکو کو شکست دی۔[5] وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ NA-148 (ساہیوال-II) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔[6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Detail Information"۔ 19 April 2014۔ 19 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولائی 2017
- ↑ "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2018
- ↑ "List of members" (PDF)
- ↑ "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2018
- ↑ "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2018
- ↑ "Chaudhry Muhammad Ashraf PML-N wins NA-148 election"۔ Associated Press Of Pakistan۔ 27 July 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2018