'چک نمبر 134/مراد (انگریزی: Chak No. 134/ Murad)ضلع بہاولنگر، صوبہ پنجاب، پاکستان کا ایک قصبہ اور تحصیل چشتیاں کی یونین کونسل ہے۔

چک نمبر134/ مراد
چک نمبر134/ مراد
انتظامی تقسیم
متناسقات 30°08′00″N 73°23′00″E / 30.13333°N 73.38333°E / 30.13333; 73.38333
قابل ذکر

تعارف

ترمیم

تحصیل چشتیاں شہر کا چک نمبر 134 مراد ڈاھرانوالہ سے دس منٹ کی مسافت پر واقع یہ چولستان کی سرزمین پر واقع ایک خوبصورت گاؤں ہے جس کی آبادی تقریبا 1200 نفوس پر مشتمل ہے، اس خطے کے باقی گاؤں کی طرز پر گاؤں کی مسجد گاؤں کے وسط میں واقع ہے جس کے عین سامنے پینے کے پانی کا تالاب ہے۔گاؤں کی آکثریت آبادی آرائیں قوم پر مشتمل ہے، گاؤں کی دونوں اطراف جانوروں کے پینے اور نہانے والے پانی کے تالاب ہیں۔ لہلہاتے کھتیوں والا یہ گاؤں پانی کی شدید کمی کا شکار ہے جس کی وجہ اس کا مکمل طور پر پینے اور کھیتی باڑی والے پانی کا انحصار نہری پانی پر ہوتا ہے۔ اس گاؤں میں سرکاری ہسپتال،یونین کونسل،لڑکے اور لڑکیوں کے اسکول ہیں۔ اس گاؤں کی اہم فصلوں میں گندم، کپاس، مالٹا اور چنے کی فصل شامل ہے۔ گاؤں کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے مکینوں نے ابھی تک یہاں پاکستانی گاؤں کے روایتی طرز رہن سہن اور ثقافت کو ختم نہیں ہونے دیا ہے۔

قریبی قصبات

ترمیم

بنگلہ ڈاھرانوالہ یہ تحصیل چشتیاں، ضلع بہاولنگر کا ایک مشہور قصبہ ہے:

قریبی چک

ترمیم

مشرق میں چک 131 مراد، شمال میں چک 132 مراد،مغرب میں چک 133 مراد،جنوب میں چک 135 مراد واقع ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم