سرنگ رودبار انگلستان

(چینل سرنگ سے رجوع مکرر)

سرنگِ رودبارِ انگلستان یعنی "رودبار سرنگ" (انگریزی: Channel Tunnel، فرانسیسی:(Le tunnel sous la manche) اکتیس میل (50.5 کلومیٹر) طویل ایک سرنگ ہے جو رودبار انگلستان میں آبنائے ڈوور کے نیچے سے گذرتی ہے۔ ریل گاڑیوں کے زیر استعمال یہ سرنگ انگلستان اور شمالی فرانس کو ملاتی ہے۔

جائزہ
مقامرودبار انگلستان (آبنائے ڈوور)
متناسقات51°00′45″N 1°30′15″E / 51.0125°N 1.5041°E / 51.0125; 1.5041
حیثیتفعال
شروعFolkestone، کینٹ, England,
(51°05′50″N 1°09′21″E / 51.0971°N 1.1558°E / 51.0971; 1.1558 (سرنگ رودبار انگلستان Portal))
اختتامکوکیل، پا-دو-کالے، او دے فرانس, France
(50°55′22″N 1°46′49″E / 50.9228°N 1.7804°E / 50.9228; 1.7804 (سرنگ رودبار انگلستان Portal))
عملیہ
افتتاح
  • 6 مئی 1994؛ 30 سال قبل (1994-05-06) (tunnel)
  • 1 June 1994 (freight)
  • 14 November 1994 (passenger service)
مالکGetlink
عامل
CharacterPassenger trains, freight trains, vehicle shuttle trains
تکنیکی
لائن کی لمبائی50.46 کلومیٹر (165,551.18 فٹ)
No. ریل کی پٹری2 single track tunnels
1 service tunnel
ٹریک گیج1,435 ملی میٹر (4 فٹ 8 12 انچ) معیاری گیج
برق کاریسانچہ:25 kV 50 Hz, 5.87 m[1]
آپریٹنگ رفتار160 کلومیٹر/گھنٹہ (99 میل فی گھنٹہ) (track safety restrictions)
200 کلومیٹر/گھنٹہ (120 میل فی گھنٹہ) (possible by track geometry, not yet allowed)[2]
راستے کا نقشہ
نقشہ
چینل ٹنل رودبار انگلستان سے گذرتے ہوئے

ایک طویل اور تاریخ کے مہنگے اور مشکل ترین عظیم منصوبہ جات میں سے ایک یہ سرنگ بالآخر 1994ء میں پایہ تکمیل کو پہنچی۔ یہ جاپان کی سیکان سرنگ کے بعد دنیا کی سب سے طویل سرنگ ہے تاہم یہ زیر آب سرنگوں میں سب سے طویل ہے۔ چینل ٹنل کا 24 میل (39 کلومیٹر حصہ) آبنائے ڈوور کے نیچے ہے۔ آغاز سے قبل اور تعمیر کے دوران اس سرنگ کو Chunnel کے نام سے پکارا جاتا تھا تاہم آج کل اسے چینل ٹنل ہی کہا جاتا ہے۔

تاریخ

ترمیم

برطانیہ عظمی اور یورپ کو آپس میں زمینی راستے سے ملانے کا خیال پہلی مرتبہ 1802ء میں فرانسیسی انجینئر البرٹ میتھیو فیویئر نے پیش کیا۔ درمیان میں کئی مرتبہ تجاویز پیش کی گئی اور کچھ کام بھی کیا گیا لیکن اس پر مکمل عملدرآمد نہ ہو سکا۔ 1974ء میں برطانیہ اور فرانس کی حکومتوں نے ایک مرتبہ پھر سرنگ کی تعمیر کی ایک اور کوشش پر رضامند کا اظہار کیا لیکن مالی بحران کے باعث برطانوی وزیر اعظم ہیرالڈ ولسن نے منصوبے کی منسوخی کا اعلان کر دیا۔

1984ء میں برطانیہ اور فرانس کی حکومتوں نے 4 تجاویز پر غور کیا جن میں دو ریلوے سرنگیں، ایک سڑک کی سرنگ اور ایک پل شامل تھا۔ 20 جنوری 1986ء کو ایک تجویز کو قبول کر لیا اور 12 فروری 1986ء کو کینٹربری، کینٹ کے مقام پر دونوں حکومتوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔

تعمیر

ترمیم
فائل:Channel Tunnel Opening Ceremony.jpg
ملکہ ایلزبتھ دوم اور فرانسیسی صدر فرانکو متراں سرنگ کا افتتاح کر رہے ہیں

سرنگ کھودنے کا کام 15 ہزار کارکنوں نے 7 سال سے زائد عرصے تک کیا جس کے لیے دونوں ممالک نے 11 خصوصی مشینیں تیار کی تھیں جنھیں TBM (Tunnel boring machines) کا نام دیا گیا تھا۔

سرنگ کی تعمیر کے کام کا آغاز 1 دسمبر 1987ء کو دونوں ممالک کے ساحلوں سے شروع ہوا اور 1 دسمبر 1990ء کو دونوں ممالک کی ٹی بی ایمز سمندر کی تہ سے 40 میٹر نیچے ایک دوسرے سے آملیں۔ 22 مئی 1991ء کو دونوں اطراف کی پٹریوں کو جوڑ دیا گیا۔

سرنگ کا باقاعدہ افتتاح 6 مئی 1994ء کو برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم اور فرانس کے صدر فرانکو متراں نے کیا۔

خصوصیات

ترمیم
 
یورو اسٹار ٹرین واٹر لو اسٹیشن پر

چینل سرنگ 31 میل (50 کلومیٹر) طویل ہے جس میں سے 24 میل (39 کلومیٹر) کا حصہ سمندر کے نیچے ہے۔ سمندر کی تہ کے نیچے سرنگ کی اوسط گہرائی 150 فٹ (45 میٹر) ہے۔

2005ء میں 8.2 ملین مسافروں نے یورو اسٹار ٹرین کے ذریعے برطانیہ اور فرانس کے درمیان سفر کیا جبکہ یورو ٹنل نے 2،047،166 کاروں، 1،308،786 ٹرکوں اور 77،267 کوچوں کو آر پار پہنچایا۔

2004ء میں 15 فیصد اور 2005ء میں 2.4 فیصد اضافے کے بعد سرنگ کے ذریعے سفر 7.45 ملین تک پہنچ چکا ہے۔

سرنگ کے اندر کا سفر آغاز سے اختتام تک 20 منٹ کا ہے۔

اس منصوبے کی کل لاگت 10 ارب پاؤنڈ رہی۔

اس سرنگ کو جدید دور کے 7 عجائبات میں شمار کیا جاتا ہے۔

تفصیر تاریخوں

  • 1802 بین الاقوامی پیلی ایٹو mathieu کو کراس چینل سرنگ کی تجویز ہے۔
  • 1875 سرنگ چینل کمپنی لمیٹڈ[18] ابتدائی ٹرائلز شروع
  • 1882 اس کے abbot مارکر عنوان پہنچا تھا (820 897 گز کے ایم) اور shakespeare مارکر 2,040 گز تھی 1,870 (ایم) میں امبائ
  • جنوری 1975 یوکے میں حکومت کے حمایت یافتہ منصوبہ ہے کہ فرانس میں شروع ہوا تھا۔ 1974 منسوخ

فروری 1986 Treaty of Canterbury انھوں نے دستخط کیے۔

  • اس کے اس منصوبے پر روانہ جون 1988 فرانس میں پہلے tunnelling شروع
  • دسمبر 1988 TBM کيس ٹيم کب تشکيل دی گئی
  • دسمبر 1990 اس سروس کے تحت سرنگ کے ذریعے توڑ چینل
  • مئی 1994 سرنگ میں باقاعدہ طور پر فائرنگ کی Queen Elizabeth IIاور President Mitterrand
  • 1994 کے وسط مسافر اورفریٹ ٹرینوں اپریشن شروع
  • نومبر 1996 lorry میں اگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا ماکھو سرنگ
  • نومبر 2007 High Speed 1, لندن سے ملانے والی سرنگ سے کھول دی،
  • ستمبر 2008 ایک اور اگ لگنے سے ایک دھرکی lorry سرنگ شدید نقصان پہنچا
  • دسمبر 2009 eurostar ٹرینوں کی سرنگ میں پھنسے ہوئے برف پگھلنے کی وجہ سے کھبتا ٹرینوں کی کہربائی یتھیار
  • 1802 میں، Albert Mathieuمیں ایک فرانسیسی انجینئر، کان کنی پیش کی تجویز کے تحت سرنگ سے انگلش چینل سے تیل کے تابناکی لیمپ، ہارس نہریں کوچز اور ایک مصنوعی ٹاپو وسط چینل تبدیل کرنے کے لیے گھوڑے ہیں۔[9]

مزید دیکھیے

ترمیم

رودبار انگلستان

آبنائے ڈوور

بیرونی روابط

ترمیم

چینل سرنگ کی تاریخآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ww2.eurotunnel.com (Error: unknown archive URL)

سرنگ کے اعداد و شمارآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ geologyshop.co.uk (Error: unknown archive URL)

گوگل نقشہ جات

یورو ٹنل

  1. Institution of Civil Engineers (Great Britain) (1995)۔ {{subst:PAGENAME}} Channel Tunnel: Transport systems, Volume 4۔ Thomas Telford۔ ج 108۔ ص 22۔ ISBN:978-0-7277-2024-5
  2. {{subst:PAGENAME}} Channel Tunnel: Terminals۔ Thomas Telford۔ 1993۔ ISBN:978-0-7277-1939-3