عوامی جمہوریہ چین کی بین الاقوامی سرحدیں 14 خود مختار ریاستوں (ممالک) کے ساتھ ہیں۔ یہ تعداد کسی بھی دوسرے ملک کی بین الاقوامی سرحدوں سے زیادہ ہے، سوائے روس کی سرحدوں سے، روس کی سرحدیں بھی 14 ممالک کے ساتھ ہیں۔ اس کے علاوہ، ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقہ کے ساتھ ایک 30 کلومیٹر طویل سرحد ہے۔ جو 1997 سے پہلے ایک برطانیہ سے زیر اقتدار تھا۔ اور مکاؤ کے ساتھ ایک 340 میٹر سرحد ہے، جو 1999 تک ایک پرتگالی علاقہ تھا۔ چین کی کل 22,117 کلومیٹر (13,743 میل) سرحد ہے، یہ کسی بھی ملک کی طویل ترین سرحد ہے۔

ذیل میں چین کی سرحدوں کی بلحاظ ملک لمبائی دی گئی ہے۔ سب اچھا لکھا ہے لگتا ہے

ملک لمبائی (کلومیٹر) اور (میل)
شمالی کوریا 1,416 (879)
روس (NE) 3,605 (2,240)
منگولیا 4,677 (2,906)
روس (NW) 40 (24)
قازقستان 1,533 (952)
کرغیزستان 858 (533)
تاجکستان 414 (257)
افغانستان 76 (47)
پاکستان 523 (324)
بھارت 3,380* (2,100), disputed
نیپال 1,236 (768)
بھوٹان 470 (292)
میانمار 2,185 (1,357)
لاؤس 423 (262)
ویتنام 1,281 (795)
ہانگ کانگ 30 (18)
مکاؤ 0.8 (0.4)

حوالہ جات

ترمیم