ڈاؤن لوڈ (انگریزی: Download)، جسے کچھ لوگ اردو میں کم معروف طور پر ڈاؤنلوڈ بھی کہتے ہیں، ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے مواد کو کسی دور دراز قائم نظام جیسے کہ کمپیوٹر سرور سے کسی صارف کے کمپیوٹر پر منتقل کیا جا سکتا ہے یا کسی گاہک کے پاس تاکہ دراز قائم نظام میں اس کی محفوظ نقل حاصل کی جا سکتی ہے۔

ڈاؤن لوڈ کی معروف صورتیں

ترمیم

O انٹرنیٹ کے عام صارفین اکثر ای میل کا سہارا لے کر کئی فائلوں کو ایٹیچ منٹ کے طور پر دوسروں کو بھیجتے ہیں۔ اس میں کئی بار نامہ حیات (بایو ڈیٹا)، تصاویر اور دیگر مواد بھیجتے ہیں۔ جنہیں پاکر لوگ اپنے کمپیوٹروں پر انھیں دیکھ بھی سکتے ہیں اور محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔
O گوگل کی ویب گاہ پر گوگل فوٹوز کی بھی ایک سہولت ہے جس میں کہ صارفین اپنی تصاویر اپلوڈ کر کے محفوظ کر سکتے ہیں اور اسی کی مدد سے دوسرے کمپیوٹروں پر محفوظ کیے جا سکتے ہیں۔
O گوگل ہی پر گوگل ڈاکیومنٹس یا گوگل ڈرائیو کی ایک سہولت ہے، جس کے ذریعے صارفین کسی بھی قسم کی فائل اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ فائلوں کے ربط (لنکس) دوسرے صارفین کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں، نیز دوسروں کو صرف دیکھنے یا دیکھنے اور ان میں ترمیم کرنے کا بھی اختیار دے سکتے ہیں۔ ربط پانے والے فائل کو ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
O ویکی میڈیا فاؤنڈیشن کا منصوبہ ویکی میڈیا کامنز صارفین کو معلوماتی اور مفید تصاویر اپلوڈ کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ ان تصاویر کو لوگ ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
O مختلف کمپنیاں اپنے یہاں ملازمت کے لیے درخواست گزاروں سے اپنے نامہ جات حیات، تصاویر، تعلیمی اسناد کی اسکان کردہ نقول اور دیگر مواد اپلوڈ کرنے کا اختیار دیتے ہیں۔ جنہیں بعد میں کمپنی کے ذمے دار لوگ داؤن لوڈ کرتے ہیں۔
O آج کل لوگ فیس بک پر تصویر اور ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں۔ وہ ان تصاویر کو یا تو عوامی بنا سکتے ہیں، جنہیں سب دیکھ سکتے ہیں یا انھیں نجی بنا سکتے ہیں، جن تک رسائی پر وہ گرفت کر سکتے ہیں۔ جیسے کہ صرف وہی مخصوص صارف، اس صارف کے فیس بک دوست، وغیرہ۔ فیس بک کا صارف کچھ مخصوص صارفین سے اپنی تصاویر کو پوشیدہ بھی رکھ سکتے ہیں۔جن کے ساتھ یہ مواد شیئر ہوتا ہے وہ انھیں ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
O اسی طرح سے ضرورت رشتہ سے جڑی ویب گاہ بھی تفصیلات اور معلوماتی مواد کے ادخال کی سہولت فرتی ہیں۔ رشتہ ازدواج کے آرزو مند یا ان کے رشتہ دار اس سے استفادہ کرتے ہیں۔ کچھ اور رشتے کے خواہش مند لوگ ان معلومات کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں۔
O کئی اور ویب سائٹوں پر اپلوڈ کی سہولت موجود ہے۔ کچھ جگہوں پر اس کا استعمال فحش مواد کی تشہیر کے لیے ہو رہا ہے۔[1] اس مواد کو بھی کچھ صارفین ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم