دریائے ڈینیوب
(ڈینوب سے رجوع مکرر)
دریائے ڈینیوب (The Danube River) یورپ کا دوسرا سب سے لمبا دریا ہے۔ یہ یورپی یونین کا سب سے لمبا دریا ہے۔ یہ جرمنی کے جنوب مغربی صوبے بادن ورتمبرگ کے کالے جنگلات (Black Forest) کی مشرقی ڈھلانوں سے نکلتا ہے اور 2,860 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے رومانیہ کے علاقے میں بحیرہ اسود میں جا گرتا ہے۔
ڈینیوب دس ملکوں جرمنی، آسٹریا، سلوواکیہ، ہنگری، کرویئشا، سربیا، بلغاریہ، رومانیہ، مالدووا اور یوکرین سے گزرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کئی دوسرے ملکوں کا پانی بھی شامل کرتا ہے۔ یورپی تاریخ میں ڈینیوب کی خاص اہمیت ہے۔
رومانیہ کے علاقے میں اس میں جہاز رانی بھی ہوتی ہے۔ اس کے کنارے یورپ کے بہت سے مشہور شہر آباد ہیں جن میں ویانا، براٹسلاوا، بوداپست، بلغراد، بریلا اور گلاٹی شامل ہیں۔
ویکی ذخائر پر دریائے ڈینیوب سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |