کامنی کوشل (انگریزی: Kamini Kaushal) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔[4]

کامنی کوشل
(ہندی میں: कामिनी कौशल ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 فروری 1927ء (97 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور [2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–)
بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
کنیئرڈ کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم اداکارہ ،  ٹیلی ویژن اداکارہ ،  ٹی وی پروڈیوسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
نامزدگیاں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی ترمیم

کامنی ایک پڑھی لکھی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ اُنکے والد پنجاب یونیورسٹی لاہور میں باٹنی کے پروفیسر تھے اور انھیں فادر آف انڈین باٹنی بھی کہا جاتا ہے۔ کامنی نے لاہور سے ہی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے انگریزی ادب میں گریجویشن کیا۔ ایک آزاد خیال لڑکی ہونے کے ناطے انھیں لکھنے اور تیرنے کا ہمیشہ سے شوق رہا ہے۔ فلم نیچا نگر میں انھیں چتن آنند نے بریک دیا اور اُنکا حقیقی نام اُما کشیپ سے بدل کر سکرین نام کامنی کوشل رکھ دیا۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ اچانک کامنی کی بڑی بہن کی وفات ہو گئی۔ انھوں نے اپنی مرحومہ بہن سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہمیشہ اُنکے بچوں کا خیال رکھیں گی، لہذا' انھوں نے اپنے بہنوئی سے شادی کر لی۔ وہ پہلی ایسی اداکارہ ہیں جو شادی کے بعد بھی لیڈنگ رول میں نظر آئیں۔ فلم شہید کے سیٹ پر اُنکی ملاقات اداکار دلیپ کمار سے ہوئی۔ ایک ساتھ کام کرتے ہوئے دونوں میں محبت ہو گئی۔ دلیپ کمار سے شادی کرنے کے لیے وہ اپنے شوہر کو بھی چھوڑنے کو تیار تھی مگر اُنکے بھائی کو یہ رشتہ منظور نہیں تھا۔ مجبوراً دونوں کو صبر کا گھونٹ بھرنا پڑا۔ عصمت چغتائی نے لکھا تھا کہ دلیپ کمار نے جتنی محبت کامنی کوشل سے کی، اتنی کسی سے نہیں کی۔ ان دونوں کی محبت پر ہدایت کار بی آر چوپڑا نے "گمراہ" نامی ایک فلم بھی بنائی تھی۔ بہت برسوں بعد ایک تقریب میں دلیپ اور کامنی کی ملاقات ہوئی مگر دلیپ صاحب سب کچھ بھول چکے تھے اور انھیں پہچان بھی نہیں سکے، جس کا کامنی کو بہت دکھ ہوا۔ کامنی کوشل حال ہی میں فلم " کبیر سنگھ " میں کبیر کی دادی کے رول میں نظر آئیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ربط : انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی  — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جون 2019
  2. Flashback: The day the sky turned red — شائع شدہ از: ڈان — شائع شدہ از: 22 اپریل 2012
  3. “I wasn't obsessed with the mirror” — شائع شدہ از: فلم فیئر — شائع شدہ از: 28 جنوری 2014
  4. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Kamini Kaushal" 
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔