کتب خانہ پرگامم
ترکی کے قدیم تاریخی شہر پیرگامون میں واقع یہ ایک عظیم کتب خانہ تھا جو اپنے متنوع مطالعاتی مواد کی وجہ سے خاص شہرت اور دنیائے قدیم کے عظیم کتب خانوں میں شامل تھا۔
کتب خانہ پرگامم Library of Pergamum | |
---|---|
The acropolis of Pergamum, seen from the Via Tecta at the entrance to the Asklepion | |
محل وقوع | پیرگامون |
ٹائپ | قومی کتب خانہ |
قیام | پہلی صدی قبل مسیح |
تاریخ
ترمیماس کی بنیاد ایک صاحب ثروت اور مخیر شخص ایٹالڈز ( 197 ق-م) نے ایشائے کوچک میں ّپیرگامون کے مقام پر رکھی۔ یہ کتب خانہ، کتب خانہ اسکندریہ کے ہم پلہ تھا۔[1] یومینس دوم (Eumenes-II) کے عہد میں اس کتب خانے کو ہر لحاظ سے ترقی دی گی۔ اسی حکمت عملی کو اس کے جانشینون نے اپنا کر اپنی روایتی علم دوستی کا ثبوت دیا۔ارسطو کے کتب خانے کا ایک بڑا حصہ بھی اس کتب خانے میں شامل تھا۔
ذخیرہ کتب
ترمیمپرگامم شہر علم و فن اور کتابوں کی سرپرستی کے لیے اتنا مشہور ہو گیا تھا کہ مصریوں کو قرطاس مصری کی درآمد پر روم کے لیے پابندی عائد کرنا پڑی تاکہ کتابوں کی نقل نویسی اور ان کی تجارت میں بے پناہ اصافہ کی حوصلہ شکنی ہو۔ جس کے نتیجے میں چرمی کاغذ کی رنگی ہوئی کھال کو تحریری موادکے پر کاغذکی جگہ استعمال ہوا۔ یہ چرمی کاغذ، قرطاس مصری کے مقابلے میں دیرپا، نرم اور ہموار سطح کی وجہ سے زیادہ مقبول تحریری مواد ثابت ہوا۔ چوتھی صدی میں چرمی کاغذ قرطاس مصری پر سبقت لے گیا۔ زرتشتی مذہب کی مقدس کتاب ژنداوستا بھی اسی چرمی کاغذ پر سنہری روشناہی سے لکھی گئی۔ یہ کتب خانہ بھی نینوا، بابل اور اسکندریہکے کتب خانوں سے کسی طرح کم اہمیت کا حامل نہیں تھا۔
تنظیم
ترمیماس کتب خانے میں تصنیف و تالیف کا کام اتنی سرگرمی سے جاری رہا کہ بطلیموسسوم نے قرطاس مصری کی برآمدروم کے لیے بند کر دی۔ کتب خانہ اسکندریہ کے قرطاس مصری پر کیٹلاگ کی طرز پر یہاں پر چرمی کاغذ پر ایک مربوط اور جامع کیٹلاگ مرتب کیا گیا تھا۔ اور کتابوں کو علم وار تقسیم کے ذریعے الگ الگ رکھا جاتا تھا۔ جب ایٹالس سوم نے اپنی سلطنت 133 ق-م میں قیصر روم کے حوالہ کی تو مشہور رومی مورخ پلوٹارک قیصر روم کے ایک دوست کے حوالہ سے بیان کرتا ہے کہ
” | انطونی نے قلوپطرہ کو پرگامم کے کتب خانے کے ذخیرے میں سے نوازتو ان کی تعداد دو لاکھ جلدوں پر مشتمل تھی۔ | “ |
عملہ
ترمیمکتب خانہ کے عملہ میں مہتمم کتب خانہ کے علاوہ منشی، کاتب، جلدساز اور صفائی کرنے والا شامل تھا۔ تصنیف و تالیف اور تراجم کے لیے نامور علما کی خدمات بھی اس کتب خانے کو حاصل تھیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "کتب خانہ پرگامم"۔ Columbia Electronic Encyclopedia, 6th Edition, 1.
39°7′56″N 27°11′3″E / 39.13222°N 27.18417°E
پیش نظر صفحہ کتاب داری و علم معلومات سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |